اسلام آباد(اے این ایف نیوز ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھی وفاقی وزیر داخلہ چوہدر نثار علی خان کو پیپلز پارٹی کے رہنماءسینیٹر اعتزا ز احسن کے خلاف پریس کانفرنس کر نے سے باز رکھنے میں ناکام ہوگئے ہیں تاہم پریس کانفرنس کو ذاتی وضاحت تک محدود رکھنے پر اتفاق ہو گیا ہے،وزیر داخلہ نے وزیر اعظم سے گلے شکوے بھی کیے ،وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ پریس کانفرنس کا ممکنہ ردعمل آ سکتا ہے اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آﺅٹ کر سکتی ہے۔ ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اہم ملاقات کی،ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار سے گفتگو میں وزیر اعظم میاں نواز کا کہنا تھا کہ آپ کی ممکنہ پریس کانفرنس کا رد عمل آ سکتا ہے اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آوٹ کر سکتی ہے ، اس وقت تمام جماعتوں کو متحد ہو کر جمہوریت کا دفاع کرنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیر اعظم سے گلے شکوے بھی کیے اور کہا کہ پہلے آپ نے پریس کانفرنس کی اجازت دی لیکن اب منع کر رہے ہیں، میں نے آپ کے کہنے پر ایوان میں بات نہیں کی ،اپنے مرحوم بھائی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ افتخار علی خان اور خود پر عائد کیے گئے الزامات کا جواب دینا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ چودھری نثار نے موقف اختیار کیا کہ اعتزاز احسن سے متعلق جو بات کی ہے اس کے ثبوت بھی موجود ہیں، اعتزاز احسن نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مجھے ٹارگٹ کیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ کو سینیٹر اعتزاز احسن کی جائیداد اور ذرائع آمد ن کے بارے میں مواد جمع کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔یاد رہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار شام چھ بجے شیڈول کے مطابق پریس کانفرنس کریں گے۔ گزشتہ دو روز کے دوران چوہدری نثار اور اعتزاز احسن کی جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ خیال کیا گیا ہے جس میں ایک دوسرے پر کرپشن اور جعل سازی میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے چوتھے روز ایوان کے فلور میں اعتزاز احسن نے اظہار خیال کے موقع پر چوہدری نثار علی خان کو آڑھے ہاتھوں لیا اور خوب دھو یا جس کے بعد چوہدری نثار ایوان سے روٹھ کر چلے گئے۔
پاکستان
علاقائی نیوز
بین الاقوامی
کالم
سپورٹس
Home
پاکستان
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھی وفاقی وزیر داخلہ چوہدر نثار علی خان پریس کانفرنس کر نے سے باز رکھنے میں ناکام
Tagged with: پاکستان
About Asian News Feed
This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
- Popular Post
- Video
- Category
Pel�culas populares
-
ہر ی پور (اے این ایف نیوز) سرکاری نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا سرکاری سکول استاد گرفتار اینٹی کرپشن پولیس نے زیر دفعہ419/420کے تحت...
-
سلام آباد(اے این ایف نیوز)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مخدوم جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ملتان سے ضمنی الیکشن لڑنے کی پیشکش کر دی...
-
ہر ی پور (اے این ایف نیوز) قادیانی جماعت کے سربراہ مرزامسرور قادیانی کے رضاعی بھتیجے نومسلم شمس الدین نے قادیانیوں کو اسلام قبول کرنے کی...
-
سرگودھا(اے این ایف نیوز) پنجا ب حکو مت کی ہدایت پر سیکرٹری ڈی آرٹی اے ملک آصف اقبال نے جنر ل بس سٹینڈ سرگودہا پر ممکنہ ڈینگی کے پھیلاو ک...
-
ہر ی پور (اے این ایف نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشاور کا رہائشی جاں بحق ہو گیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے پولیس نے ...
-
ہرارے(اے این ایف نیوز) جنوبی افریقیا نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر 3 ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ہرارے میں کھیلےگئے ...
-
دوشنبہ (اے این ایف نیوز) چین کے صدر ژی ینگ پنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں، پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات اولین ترجی...
-
نیویارک (اے این ایف نیوز) دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل کے دنیا بھر میں اربوں صارفین ہیں اور اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو...
-
ہر ی پور (اے این ایف نیوز) پولٹری فارم کے ملازم کو نامعلوم افراد نے رات کو زبح کر دیا پولیس نے نعش اپنے قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر د...
-
کراچی(اے این ایف نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت بحران سے نکلنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے لیکن حالات مایوسی...
No comments: