پاکستان

علاقائی نیوز

بین الاقوامی

کالم

سپورٹس


نیودہلی(اے این ایف نیوز)بھارت کی مشہور سٹار شونیاپرسار کو جسم فروشی کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا 
ہے۔ شونپا نے 2002ء میں بننے والی فلم مکڑی میں مرکزی کردار ادا کرکے زبردست شہرت حاصل کی اور اس کے فن کے اعتراف میں اسے 11 سال کی عمر میں بھارتی صدر کی طرف سے بہترین چائلڈ آرٹسٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پولیس جسم فروشی کے ایک منظم گروہ کے خلاف کارروائی کے دوران جب بنجارا ہوٹل پر چھاپہ مارا تو شونپاکو ایک مشہور بزنس مین کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
 23سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس کے غلط فیصلوں نے اسے اس حال کو پہنچا دیا۔اس نے بتایا کہ پہلی فلم کی شاندار کامیابی کے بعد وہ درست فیصلے نہ کرسکی اور اگرچہ اسے کئی فلموں میں چھوٹے موٹے کردار ملے لیکن وہ کوئی قابل ذکر مقام حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
شونپا نے بتایا کہ وہ مالی مشکلات کا شکار تھی اور کچھ لوگوں نے اسے جسم فروشی سے رقم کمانے کا مشورہ دیا تو وہ اس راہ پر چل نکلی اور مالدار شخصیات کی لذت کا سامان بننے لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے خیال کے مطابق اداکارہ کو عصمت فروشی کے دھندے میں استعمال کیا جارہا تھا اور یہی وجہ ہے کہ اسے ایک بحالی مرکز میں بھیجا گیا ہے جہاں وہ چند ماہ گزارے گی۔

About Asian News Feed

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
«
Next
Newer Post
»
Previous
This is the last post.

No comments:

Post a Comment


Top