پاکستان

علاقائی نیوز

بین الاقوامی

کالم

سپورٹس

وہاڑی(اے این ایف نیوز)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے چلڈرن کمپلیکس میں مبینہ طور پرآکسیجن ختم ہونے سے 4 نومولود بچے جاں بحق لواحقین کا ڈاکٹرز اور عملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ھکم پر ڈی سی او جواد اکرم اور ڈی پی او صادق ڈوگر کا ہسپتال کا دورہ ڈیوٹیڈاکٹر اور ڈیوٹی سٹاف نرس معطل کر کے ای ڈی او صحت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی بچوں کے والدین اور مظاہرین نے ہلاکتوں کی تعداد 8 بتائی ہے تفصیل کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین کاشف ولد عبدالعزیز سکنہ دھرم پورہ میلسی،محمد فرحان ،پکھی موڑکے محمد ندیم اور 87/WB کے محمد فیاض نے اللہ رکھا،فلک شیر،باسط وغیرہ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گذشتہ روز اپنے نو مو لود بچوں کو علاج کی غرض سے چلڈرن کمپلیکس لے کر آئے لیکن ڈاکٹر ز اور عملہ کی لاپر واہی اور آکسیجن کی عدم فراہمی کے باعث ان کے بچے جاں بحق ہو گئے ہیں انہوں نے عملہ اور ڈاکٹرز کی بہت منتیں کی لیکن سٹاف فون پر مصروف رہا اور ان کے بچوں نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی انہوں نے بچوں کی میتوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے احتجاج کی اطلاع پر ایم ایس چوہدری محمد اشرف،ای ڈی او ڈاکٹر افضل بشیراور انچارج چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر خالد محمود بھی موقع پر پہنچ گئے اور بتایا کہ آکسیجن کی کوئی کمی نہ ہے اور نہ ہی ہلاکتیں اس سے ہوئی ہیں کم وزن کے بچوں میں شرح اموات 99 فیصد ہے تمام ہلاکتیں روٹین کی اور طبعی ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے حکم پر ڈی سی او جواد اکرم اور ڈی پی او صادق ڈوگر نے ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے بچوں کے لواحقین،وارڈز میں موجود بچوں کے ورثاء اور ہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا مظاہرین کے مطالبہ پر ڈیوٹی ڈاکٹر مقبول احمداور سٹاف نرس سمیرا جانسن کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی قائم کر دی جس کی سربراہی ای ڈی او ڈاکٹر افضل بشیر کریں گے جبکی ایم ایس ٹی ایچ کیو بورے والہ اور ڈی ایچ او ممبران ہو ہونگے جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثاء کے والدین اور مظاہرین نے بتایا کہ 8 بچے جاں بحق ہوئے ہیں4 بچوں کے والدین انہیں لے گئے ہیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے 4 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے#

About Asian News Feed

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Post a Comment


Top