پاکستان

علاقائی نیوز

بین الاقوامی

کالم

سپورٹس


اسلام آباد(اے این  ایف نیوز) چیف جسٹس سپریم کورٹ ناصر الملک نے کہا ہے کہ کوئی ادارہ آئین سے بالا تر نہیں ہے ،تمام ریاستی ادارے آئین کے تابع رہیں، ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔عدالت عظمی میں نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حقوق اور ذمہ داریاں ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کے بغیر قائم نہیں رہ سکتے،وہ یقین دلاتے ہیں کہ انصاف کی فراہمی میں ہرگز تاخیر نہیں کی جائے گی، عوام کو سستا، جلد اور غیرجانبدار انصاف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے بغیر معاشرے قائم نہیں رہ سکتے ہیں ، آئین کے تحفظ کے بغیر ملک میں امن و امان کا قیام ممکن نہیں ہے ، آئین شکنی کی سازش ناکام بنانا بھی عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔جسٹس ناصر الملک کا کہنا تھا کہ ہم نے اس آئین کو بلاخوف و خطر بچانے کی قسم کھائی ہے، عدلیہ قرار دے چکی ہے کہ کوئی ادارہ آئین سے بالاتر نہیں ہے ، ملک میں قانون کی حکمرانی تبھی قائم رہ سکتی ہے جب عدلیہ آئین پر ایمانداری سے عمل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ریاستی ادارے آئین کے تابع رہیں، کسی بھی صورتحال میں کوئی بھی اپنے آئینی حق کو حتمی تصور نہ کرے، کسی کے بھی آئینی حقوق پر قدغن لگائی جا سکتی ہے۔

About Asian News Feed

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Post a Comment


Top