پاکستان

علاقائی نیوز

بین الاقوامی

کالم

سپورٹس

سرگودہا(اے این ایف نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کاروائی کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کی ییلو ٹیکسی سکیم میں جعلی لائسنسوں پر گاڑیاں لینے والے42افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے اور عمران ڈرگ لائسنسنگ برانچ محکمہ ہیلتھ کورشوت لیتے ہوئے گرفتارکر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھابابر امان بابر کو رپورٹ پیش ہوئی کہ محکمہ ٹریفک پولیس سرگودھا ریجن کے خلاف مقدمہ نمبر36مورخہ 2 اکتوبر 2013 کی تفتیش کے دوران یہ بات پائی گئی کہ ییلو کیپ سکیم کے امیدوران نے بوگس دستاویزات اور لائسنس سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کو جمع کرائے۔جو کہ بعد از پڑتال بوگس ثابت ہوئے مگر افسران واہلکاران محکمہ ٹریفک پولیس وسیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے تیارو تصدیق کرنے والے افسران واہلکاران کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہ کی تھی اور نہ ہی تحرک کیا گیا ۔امیدواران جنہوں نے بوگس دستاویزات بابت لائسنس پیش کئے ان کے خلاف بھی کسی قسم کی کاروائی نہ کی گئی۔اس رپورٹ پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا بابر امان بابر نے سرکل آفیسر سرگودھاکو انکوائری کرنے کے احکامات جاری کئے ۔بعد ازا انکوائری الزام درست ثابت ہونے پر انکوائری آفیسر نے مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی ۔لیگل سکرونٹی اور مکمل چھان بین کے بعدڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا بابر امان بابر نے برخلاف زاہد محمود وغیرہ 42افراد پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔افسران واہلکاران ٹریفک پولیس سرگودھا اور سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔ مقدمہ کی تفتیش ڈپٹی ڈائریکٹر (لیگل ) سرگودھا ظہور احمد ندیم کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم کے سپرد کی ہے ۔اسی طرح ایک کیس میں حافظ محمد بلال قوم کمبوہ چیمہ کالونی سرگودھا نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو ایک درخواست دی کہ عمران ڈرگ لائسنسنگ برانچ محکمہ ہیلتھ ہر ماہ تین ہزار روپے منتھلی لیتا ہے ۔میں منتھلی نہیں دینا چاہتا۔قانونی کاروائی کروانا چاہتا ہوں۔مدعی کی اس درخواست پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر سرگودھا کو کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔ سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر سرگودھا نے احسان الحق سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ سرگودھا کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں تین ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

About Asian News Feed

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Post a Comment


Top