پاکستان

علاقائی نیوز

بین الاقوامی

کالم

سپورٹس


سیلابی ریلے کے پیش نظر نشیبی علاقوں کی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے محکمہ ریونیو کو ہدایات جاری 
سرگودہا(اے این ایف نیوز) ڈی سی او سرگودہا ثاقب منان نے دریائے جہلم اور چناب میں بڑھتے ہوئے سیلابی ریلے کے پیش نظر نشیبی علاقوں کی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے محکمہ ریونیو کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ایسی آبادیوں کے لوگوں او ران کے مال مویشیوں کیلئے فلڈ ریلیف کیمپس کو 24گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ وہ آج اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں دریائے جہلم اور چناب میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی پانی میں مسلسل اضافے کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ اجلاس میں ڈی پی او راجہ بشارت محمود ‘ اے ڈی سی ڈاکٹر فاروق منظور ‘ ای ڈی او ایجوکیشن ملک ظفر عباس ریحان ‘ ایکسین آپریشن اریگیشن مرزا محمد اسلم بیگ ‘ اسسٹنٹ کمشنرز او ردیگر متعلقہ محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہاکہ موسمی پیشگوئی کے مطابق دونوں دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے امکانات ہیں اس لئے انتظامیہ کو لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے دریاؤ ں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھتے ہوئے نشیبی علاقوں کی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے او رفلڈ کیمپس میں انسانوں او رجانوروں کیلئے خوراک ‘ ادویات او ردیگر ضروریات کیلئے بھر پور توجہ او رہنگامی بنیادوں پر انتظامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے علاقے بالخصوص تحصیل کوٹمومن‘ بھیرہ ‘ شاہ پور او رتحصیل ساہیوال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس میں ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں ادویات ‘خوراک ‘ٹینٹ ‘ کشتیاں ‘ ایمر جنسی لائٹس وغیرہ کے انتظامات پر بھر پو رتوجہ دی جائے تاکہ لوگوں کے مسائل کو حل کیا جائے ۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ایمبولینس گاڑیاں ہمہ وقت تیار رکھنے ‘ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے او رکیمپس میں پناہ لینے والے افراد کی ضروریات پر بھر پور توجہ دینے کی ہدایت کی ہے ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز ‘ تحصیل کوٹمومن ‘ بھیرہ ‘ شاہپور او رساہیوال نے اپنے اپنے علاقوں میں سیلاب کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے کئے گئے انتظامات کے با رے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے اپنے اپنے علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام ضروری سامان او رضروریات زندگی کی دستیابی کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیاہے ۔ خدانوخواستہ کسی بھی خطرے کی صورت میں لوگوں کو ریلیف مہیا کیا جائے گا۔ اجلاس میں ای ڈی او ایجوکیشن نے سیلاب سے متاثر ہونے والے سکولوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ ڈی سی او نے ٹی ایم ایز کو شہری علاقوں میں بارشی پانی کی نکاسی کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ ڈی واٹرنگ سیٹس اور دیگر ہنگامی حالت کیلئے سامان کو تیار رکھا جائے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو سیلاب کی صورت میں موقع پر موجود رہنے کی سخت ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں دریائے جہلم او رچناب میں اضافہ ہو گا اس لئے محکموں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ضرورت ہے 

About Asian News Feed

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Post a Comment


Top