پاکستان

علاقائی نیوز

بین الاقوامی

کالم

سپورٹس

سرگودھا(اے این ایف نیوز)          یوم دفاع کے موقع پر پرائیویٹ سکولزوکالجزایسوسی ایشن سرگودہاکے زیراہتمام سپورٹس سٹیڈیم میں ملی یکجہتی کاایک پر وگرام’’ہم سے ہے پاکستان‘‘کاانعقادہوا۔مہمان خصوصی ڈی سی اوسرگودہاثاقب منان،ایم پی اے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں،ایم پی اے ڈاکٹرنادیہ عزیز،اسسٹنٹ کمشنرعبداللہ خرم نیازی، چوہدری عبدالرشیداورمیاں طارق یعقوب تھے۔یہ پروگرام انتہائی خوبصورت تھاجس میں پرائیویٹ سکولز/کالجز کے بچوں اوروالدین نے ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کرکے اسے تاریخی اورمثالی بنادیا۔ڈی سی اونے پروگرام میں شرکت کی اورپروگرام دیکھ کرانتہائی مسّرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایسے پروگرام بچوں اورشہریوں کی زندگی میں ناقابل فراموش حیثیت اختیارکرجاتے ہیں جس سے بچوں میںیوم آزادی اوردفاع پاکستان کی اہمیت اجاگرہوگی اوروہ مستقبل میں ملک کے دفاع ،بقاء وسلامتی اورترقی کیلئے اپناغیرمعمولی کرداراداکریں گے۔اس موقع پرایم پی اے ڈاکٹرنادیہ عزیزاورعبدالرزاق ڈھلوں نے اپنے خطاب میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اشتراک سے اس پر وگرام کو سرگودہا کی تعلیمی دنیا کی تاریخ میں بے مثال قرار دیتے ہو ئے کہا کہ ایسی مثبت سرگرمیا ں نئی نسل کی ذہنی صلا حیتوں کی نشوو نما اور ان کی وطن سے محبت اور پیار میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے پر ائیو یٹ سکو لز و کا لجز ایسو سی ایشن کی اس کا وش کو انتہا ئی مثبت اور دلکش قرار دیتے ہو ئے انہیں ہد یہ تبرک پیش کیا ۔انہو ں نے کہا کہ پر ائیو یٹ تعلیمی ادرے کو الٹی ایجو کیشن کے فروغ میں غیر معمو لی خدما ت سر انجا م دے رہے ہیں۔ مہما نا ن گر امی نے بچوں کی طرف سے پیش کئے گئے رنگا رنگ پر وگراموں ، قومی ترانے، ٹیبلو ، اوچھل کو د ، مینا بازار، بھو ت بنگلہ ، ڈریس شو میں گہری دلچسپی اور بچوں کو انکی پر فارمنس پر دل کھو ل کر داد دی۔ اس موقع پر کھا نے پینے کی اشیاء کے سٹال بھی لگائے گئے۔ پر ائیو یٹ سکو ل و کا لج ایسوسی ایشن کے صدر رضوان اللہ ثنا ئی ، سینئر نا ئب صدر میاں اظہار الحق، نا ئب صدر لیا قت علی وڑائچ اور جنر ل سیکرٹری مظہر علی خان نے مہما نوں کا شکر یہ ادا کیا ۔ ایسو سی ایشن کے زیر اہتما م شہر ی اور بچے اس پروگرام کو ہمیشہ یا د رکھیں گے۔

About Asian News Feed

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Post a Comment


Top