پاکستان

علاقائی نیوز

بین الاقوامی

کالم

سپورٹس

 اسلام آباد( اے این ایف نیوز) پاکستان میں کم آمدنی والے طبقے کے لیے گزشتہ ہفتے افراط زر کی شرح میں 0.12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 4 ستمبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 8 ہزار روپے ماہانہ تک کی آمدنی والے طبقے کے لیے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) 208 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو اس سے پچھلے ہفتے 208.26 پوائنٹس پر تھا۔اعداد و شمار کے مطابق کمبائنڈ گروپ کے لیے ایس پی آئی 0.12 فیصد کمی کے ساتھ 215.962 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو اس سے پچھلے ہفتے 216.22 پوائنٹس تھا تاہم سالانہ بنیادوں پر افراط زر کی شرح میں 6.29 فیصد کا اضافہ ہوا کیونکہ ایک سال قبل کی اسی مدت کے دوران ایس پی آئی کی سطح 203.18 پوائنٹس رہی تھی۔پی بی ایس کے مطابق مختلف آمدنی کے حامل گروپوں بشمول 8ہزارسے 12 ہزار روپے، 12 ہزار 1 سے 18 ہزارروپے، 18 ہزار 1 سے 35 ہزار روپے اور 35ہزار سے زائد آمدنی والے طبقات کے لیے افراط زر کی شرح میں بالترتیب 0.11 فیصد، 0.11 فیصد، 0.12 فیصد اور 0.14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اس عرصے میں پیاز، آلو، کیلے، دال مونگ، پٹرول، سرسوں کے تیل،  لہسن، ہائی اسپیڈڈیزل، دال مسور، دال چنا،  ٹماٹر، سرخ مرچ پسی ہوئی کھلی،  چائے کی پتی، گندم، گھی، جلانے کی لکڑی اور آٹے سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی اوسط قیمتوں میں کمی اور 11 اشیائے ضروریہ بشمول چینی، جارجٹ، انڈے، زندہ مرغی، شرٹنگ، تازہ دودھ، بکرے کے گوشت، گائے کے ہڈی والے گوشت، گڑ، دہی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 25 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

About Asian News Feed

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Post a Comment


Top