ملتان(اے این ایف نیوز )دریائے چناب کا چار لاکھ 50 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا ملتان سے گزر رہا ہے اور شہر کو بچانے کے ہیڈ محمد والا بند میں 100فٹ چوڑا شگاف ڈال دیا گیا ہے ،دوسری جانب پاک فوج اور بحریہ کے جوان امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دریائے چناب سے چار لاکھ 50 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا ملتان کی حدود سے گزر رہا ہے جبکہ سیلابی پانی سکندری نالے تک پہنچ گیا ہے، سیلابی پانی کی وجہ سے بستی ممروٹ ،بستی سیال ،قاسم بیلہ ، محمد پور گھوٹا اور نواب پور کی مزید بستیاں زیر آب آگئی ہیں جس سے متاثرین کی بڑی تعداد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہے جنہیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ملتان شہر کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا بند پر بارودی مواد نصب کر کے اس میں 100فٹ چوڑا شگاف ڈال دیا گیا ہے تاہم تاحال شیر شاہ بند توڑنے کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تین لاکھ سے زائد کیوسک کا مزید سیلابی ریلا آئندہ بارہ گھنٹوں میں شیر شاہ اور ہیڈ محمد والا بند سے ٹکرائے گا۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عابد پر ویز شہر کی نگرانی کرہے ہیں اور پاک فوج کی ٹیمیں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں ۔ علاوہ ازیں پاکستان نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحریہ کی امدادی کشتیا ں، غوطہ خور اور ہیلی کاپٹر بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں ،بحریہ کی طبی امدادی ٹیموں نے متاثرین کو علاج معالجے کی مدد بھی فراہم کی ،پاک بحریہ کی ٹیمیں جھنگ اور چنیوٹ میں مصروف عمل ہیں ۔
پاکستان
علاقائی نیوز
بین الاقوامی
کالم
سپورٹس
Tagged with: علاقائی نیوز
About Asian News Feed
This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
- Popular Post
- Video
- Category
Pel�culas populares
-
تحریر : محمد طارق نعمان گڑنگی آج میں نے کمپیوٹرآن کیافیس بک آئی ڈی کھولی اور ایک ویڈیوپہ نظر پڑی جوکہ دھرنے سے قائدتحریک انصاف عمران...
-
وہاڑی(اے این ایف نیوز)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے چلڈرن کمپلیکس میں مبینہ طور پرآکسیجن ختم ہونے سے 4 نومولود بچے جاں بحق لواحقین کا ڈاکٹ...
-
کراچی(اے این ایف نیوز) پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول ڈاکیارڈ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیاگیا جب کہ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے ...
-
ہر ی پور (اے این ایف نیوز) پشا ور ہا ئیکو رٹ نے جو ڈیشل مجسٹر یٹ را شد را ؤ ف سوا تی کو گر یڈ انیس میں سنئیر سو ل جج کے عہد ے پر تر قی د...
-
دبئی(اے این ایف نیوز ) اداکارہ میرا نے عمران خان کو شادی کی پیشکش کردی،ان کا کہنا ہے کہ وہ نئے پاکستان میں کپتان کو ملک کا وزیراعظم دی...
-
سلام آباد(اے این ایف نیوز)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مخدوم جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ملتان سے ضمنی الیکشن لڑنے کی پیشکش کر دی...
-
اسلام آباد (اے این ایف نیوز) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگ وزیراعظم نواز شریف سے بے پناہ مح...
-
سرگودھا(اے این ایف نیوز) پنجا ب حکو مت کی ہدایت پر سیکرٹری ڈی آرٹی اے ملک آصف اقبال نے جنر ل بس سٹینڈ سرگودہا پر ممکنہ ڈینگی کے پھیلاو ک...
-
میرپورخاص (اے این ایف نیوز) میرپوخاص پولیس کا کارنامہ دو روز قبل گرفتار ہونے والے جوابداروں کو انکاؤنٹر ظاہر کرکے ھلاک کردیا۔ پولیس کمپل...
-
ہر ی پور (اے این ایف نیوز) قادیانی جماعت کے سربراہ مرزامسرور قادیانی کے رضاعی بھتیجے نومسلم شمس الدین نے قادیانیوں کو اسلام قبول کرنے کی...
No comments: