پاکستان

علاقائی نیوز

بین الاقوامی

کالم

سپورٹس


اسلام آباد(اے این ایف نیوز) چین کے سفارت خانے نے چینی صدر کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے پر 
وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔
 چینی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے صدر کے دورے میں متوقع معاہدوں کے لیے راستہ نکالا جارہا ہے کیونکہ پاکستان کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدے مکمل ہوں گے جبکہ چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے دونوں ممالک کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور 60 سال سے قائم تعلقات دورے کے التوا سے متاثر نہیں ہوں گے تاہم پاک چین تعلقات متاثر کرنے والی کوششیں ناکام بنانا ہوں گی۔واضح رہے کہ چین کے صدر نے رواں ماہ  پاکستان کا دورہ کرنا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدے طے پانا تھا تاہم ملک میں جاری سیاسی بحران اور اسلام آباد کی صورتحال کے باعث چین نے  صدر کا دورہ ملتوی کردیا۔

About Asian News Feed

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Post a Comment


Top