پاکستان

علاقائی نیوز

بین الاقوامی

کالم

سپورٹس


قاہرہ(اے این ایف نیوز )عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے شدت پسند تنظیم داعش سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔قاہرہ میں منعقدہ اجلاس کے بعد ایک اعلامیے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی توثیق کی گئی ہے، قرارداد میں رکن ممالک پر زور دیا گیا تھا کہ وہ عراق اور شام میں لڑنے والے انتہاپسندوں کی ہر قسم کی عسکری اور مالی امداد کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔ اپنے اختتامی بیان میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی نے داعش اور دوسرے جہادی گروپوں کے جنگجوﺅں سے نمٹنے کے لیے جامع سیاسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اس قرارداد کی منظوری کے بعد عرب ممالک داعش سے نمٹنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔ ادھر عراق نے امریکی صدر براک اوباما کے داعش کے جنگجوﺅں کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے قیام کے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔

About Asian News Feed

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Post a Comment


Top