ملتان(اے این ایف نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین محمد طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے محاصل حکومتی روزمرہ اخراجات پورے کرنے کے لیے ناکافی ہیں اسی لیے حکومت کو اخراجات کے لیے قرضہ لینا پڑتا ہے۔بجٹ میں سب سے زیادہ خرچ 34 یا 35 فیصد صرف قرضوں کی مد میں ہوتا ہے، ٹیکس گزاروں کے لیے نادرا کی مدد سے ٹیکس پیئر کارڈ بنا کر دیں گے اور انہیں مالیاتی و مراعاتی فوائد دیں گے، ٹیکس گزاروں پر ٹیکسوں کی شرح بتدریج کم جبکہ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں پر ٹیکسوں کی شرح بڑھائیں گے اور ان سے ٹیکس بھی وصول کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ماڈل کسٹم کلکٹریٹ میں نئی تعمیر شدہ عمارت کی افتتاحی تقریب، ایوان تجارت و صنعت ملتان اور پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اراکین سے الگ الگ خطاب میں کیا۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اگر جمود کا شکار معیشت کو نچوڑیں تو 4 پیسے مزید نکل آئیں گے مگر معاشی ترقی ممکن نہیں، ملکی معیشت کی ترقی سے قرضوں کا بوجھ بھی کم ہو گا، لاکھوں کروڑوں افراد جو اس وقت ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں انہیں ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، ٹیکس پیئر کارڈ ہولڈر کو زمین، گاڑیوں کی خریداری و دیگر معاملات میں مراعات ملیں گی جو لوگ ٹیکس دیں گے ان کے کاروباری اخراجات بھی کم کرائیں گے جو ٹیکس نہیں دیں گے ان کے کاروباری اخراجات میں اضافہ ہوتا جائے گا، 100 بڑے ٹیکس گزاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیراعظم نے انہیں سرٹیفکیٹ دیے ہیں، ٹیکس گزار بھی ٹیکس پیئر کارڈ ہولڈر کو مزید مراعات کی فراہمی کے بارے میں تجاویز دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدیں بہت طویل ہیں، سرحدوں پر جو صورتحال ہے وہ اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ اسمگلنگ کو سرحدوں پر جا کر روکیں، اس کے لیے اینٹی اسمگلنگ اور کسٹم انٹیلی جنس کو فعال کردار ادا کرنا ہو گا، ایف بی آر میں سیاسی مداخلت ختم کر دی گئی ہے، ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے فعال ہونے اور ریلوے ڈرائی پورٹ کے قیام میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے بات کریں گے۔کسٹم کا شعبہ ریونیو وصولیوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس کا شیئر 11 فیصد ہے جبکہ امپورٹ سطح پر ریونیو کے حوالے سے یہ حصہ 40 فیصد تک ہے، یہ شعبہ معاشی سرحدوں کا بھی محافظ ہے، کسٹم حکام اسمگلرز سے دو قدم آگے بڑھ کر کام کریں، یکم جولائی 2014 سے لیکر اب تک 35 ہزار نئے ٹیکس گزار سامنے آئے ہیں، ہر ماہ ٹیکس پیئر لسٹ اپ ڈیٹ کریں گے، ٹیکس ریفارمز کمیشن بنا رہے ہیں جس میں موجودہ سیاسی حالات کی وجہ سے تھوڑی تاخیر ہو گئی ہے، یہ کمیشن ٹیکس اصلاحات لائے گا جس میں چیمبرز آف کامرس کو بھی نمائندگی دیں گے، کمیشن کی سفارشات پر ٹیکس پالیسیاں بنائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اس کی باری پر ریفنڈز ادا کیے جا رہے ہیں، 30 ستمبر 2014 تک ٹیکسٹائل سیکٹر کے تمام ریفنڈز واپس کر دیں گے، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرینورز کے 10 لاکھ روپے تک کے ریفنڈ کیس کلیئر کر دیے ہیں، ایف بی آر جو محاصل اکٹھے کرتا ہے اس سے ساڑھے 57 فیصد صوبوں کو دے دیتے ہیں، اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے سخت اور یومیہ بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنولہ پر 5 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے معاملے پر پی سی جی اے اور آئل ملز ایسوسی ایشن کا وفد ان سے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کیلیے آئے۔
پاکستان
علاقائی نیوز
بین الاقوامی
کالم
سپورٹس
Home
پنجاب
علاقائی نیوز
جمود کا شکار معیشت کو نچوڑیں تو 4 پیسے مزید نکل آئیں گے مگر معاشی ترقی ممکن نہیں
Tagged with: پنجاب علاقائی نیوز
About Asian News Feed
This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
- Popular Post
- Video
- Category
Pel�culas populares
-
ہر ی پور (اے این ایف نیوز) سرکاری نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا سرکاری سکول استاد گرفتار اینٹی کرپشن پولیس نے زیر دفعہ419/420کے تحت...
-
سلام آباد(اے این ایف نیوز)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مخدوم جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ملتان سے ضمنی الیکشن لڑنے کی پیشکش کر دی...
-
ہر ی پور (اے این ایف نیوز) قادیانی جماعت کے سربراہ مرزامسرور قادیانی کے رضاعی بھتیجے نومسلم شمس الدین نے قادیانیوں کو اسلام قبول کرنے کی...
-
سرگودھا(اے این ایف نیوز) پنجا ب حکو مت کی ہدایت پر سیکرٹری ڈی آرٹی اے ملک آصف اقبال نے جنر ل بس سٹینڈ سرگودہا پر ممکنہ ڈینگی کے پھیلاو ک...
-
ہر ی پور (اے این ایف نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشاور کا رہائشی جاں بحق ہو گیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے پولیس نے ...
-
ہرارے(اے این ایف نیوز) جنوبی افریقیا نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر 3 ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ہرارے میں کھیلےگئے ...
-
دوشنبہ (اے این ایف نیوز) چین کے صدر ژی ینگ پنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں، پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات اولین ترجی...
-
نیویارک (اے این ایف نیوز) دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل کے دنیا بھر میں اربوں صارفین ہیں اور اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو...
-
ہر ی پور (اے این ایف نیوز) پولٹری فارم کے ملازم کو نامعلوم افراد نے رات کو زبح کر دیا پولیس نے نعش اپنے قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر د...
-
کراچی(اے این ایف نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت بحران سے نکلنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے لیکن حالات مایوسی...
No comments: