پاکستان

علاقائی نیوز

بین الاقوامی

کالم

سپورٹس


کوئٹہ(اے این ایف نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سراج الحق نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو تقسیم کر دیا گیا، آج اتحاد کی ضرورت ہے، اس لئے تمام سیاسی جماعتوں نے ملکر ایک جرگہ بنایا ہے جو سیاسی بحران کاایک ایسا حل نکال رہا ہے جو تینوں فریقین کے لئے قابل قبول ہو گا ،سیاسی جرگے کی بدولت بات چیت کا آغاز ہو ا اور 80 فیصد معاملات طے ہو گئے ہیں۔ عوامی جلسہ گاہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج عوام اسلام آباد کی جانب دیکھ رہے ہیں، جو کہ دھرنوں کے محاصرے میں ہے اور حکمران محصور ہو گئے ہیں، ایک دنگل کا سماں ہے حالانکہ اس ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے، ملک میں دس لاکھ سے زائد آئی ڈی پیز مشکلات کا شکار ہیں اور بد امنی کا سامنا ہے اور ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ہمارے اختلافات کا فائدہ استعماری قوتیں اٹھاتی ہیں، مسلمانوں کو رنگ و نسل کی بنیاد پر تقسیم کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم لانگ مارچ شروع ہوتے ہیں اس کے حل کے لئے نکل پڑے تھے، تمام سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں لیکن لوگوں نے کفن پہنے اور قبروں کی باتیں شروع کر دیں۔ ان حالات میں اچھی بات یہ ہے کہ اس کشمکش سے نمٹنے کے لئے تمام پارٹیوں نے آپس کے اختلافات کو بھلا کر ایک سیاسی جرگہ بنایا اور فیصلہ کیا کہ ملک کو اس بھنور سے نکالا جائے، کیونکہ یہ قوم صرف ایک آئین پر ہی متفق ہے، اس کا خاتمہ قوم کا خاتمہ ہو گا۔ آج اللہ کا شکر ہے کہ اس جرگے کی وجہ سے کفن پہننے والے، پارلیمنٹ کا محاصرہ کرنے والے اور قبریں کھودنے والے بات چیت کے لئے بیٹھ کئے، سیاسی جرگے نے80 فیصد معاملات طے کر لئے ہیں، جو معاملہ حل نہیں ہو گا، اس کے لئے ایک فارمولا بھی تجویز کیا ہے جس میں تینوں فریقین کا فائدہ ہو گاامیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی اور شفافیت کے فقدان کے خلاف ہیں اور ان حوالے سے دھرنے والوں کی پہلے دن سے حمایت کی ہے اورسمجھتے ہیں کہ مارچ کرنے والوں کوبھی مایوس نہیں لوٹانا چاہیئے۔

About Asian News Feed

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Post a Comment


Top