Monday, June 02, 2025

پاکستان

علاقائی نیوز

بین الاقوامی

کالم

سپورٹس


جہلم(اے این ایف) ملک میں ہونے والی حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے تمام دریاوں میں اونچے درجے
 کی سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے جہلم سے نکلنے والا سیلابی ریلا ملحقہ دیہاتوں سے گزرتے ہوئے جہلم شہر میں پہنچ گیا ہے اور اس ضمن میں ریسکیو ٹیموں کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے، ڈی سی او جہلم نے امدادی کاروائیوں کے لئے حکومت سے ہیلی کاپٹر بھی مانگ لیا ہے جبکہ شہر میں پانی فروٹ منڈی کے علاقے میں پہنچ چکا ہے جس کے بعد پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے جہلم سے ملحقہ علاقوں میں تقریبا آٹھ دیہات زیر آب آ چکے ہیں جہاں لوگوں کو ریسکیو کرنے میں امدادی ٹیمیں ناکام رہیں اور لوگوں نے درختوں پر پناہ لے رکھی ہے، اسی پر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رات کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

About Asian News Feed

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Post a Comment


Top