پاکستان

علاقائی نیوز

بین الاقوامی

کالم

سپورٹس

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماءعمر ریاض عباسی کو گرفتار کرنے کے تھوڑی دیر بعد رہا کر دیا

اسلام آباد (اے این ایف نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماءعمر ریاض عباسی کو گرفتار کرنے کے تھوڑی دیر بعد رہا کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کو پولیس نے بارہ کہو سے ایف 8 کچہری جاتے ہوئے راستے سے گرفتار کرلیا تاہم کچھ دیر بعد انہیں چھوڑ دیا گیا ۔پاکستان عوامی تحریک کے رہنماءرحیق عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہنماﺅں اور کارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں،حکومتی اقدامات سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ حکمران مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں ،اب تک ہمارے 25 ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں نے خیموں میں مورچے کھودنا شروع کر دئیے

اسلام آباد(اے این ایف نیوز )تحریک انصاف کے کارکنوں نے خیموں میں مورچے کھودنا شروع کر دئیے ہیں ، کارکنوں کا کہنا ہے کہ مورچے پولیس کی جانب سے ممکنہ کریک ڈاﺅن سے بچنے کیلئے کھودے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا پریڈ ایونیو میں دھرنا جاری ہے اور پارٹی کارکنوں نے خیموں میں مورچے کھودنا شروع کر دئیے ہیں۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ مورچے پولیس کی جانب سے ممکنہ کریک ڈاﺅن سے بچنے کیلئے کھودے جا رہے ہیں ، پولیس گولیاں مارتی ہے اس لئے مورچہ کھودا ہے، اگر ہم کریک ڈاﺅن میں مرگئے تو ہماری قبربھی یہیں ہوگی ،کھودے جانے والے مورچے کی اونچائی چھ فٹ جبکہ چوڑائی چار فٹ ہے۔

پنجابی طالبان کی جانب سے پرتشدد کارروائیاں ختم کرنے پر پاک فوج اور پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے


اسلام آباد (اے این ایف نیوز) سابق صدر پرویز مشرف اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے پنجابی طالبان کی جانب سے پرتشدد کارروائیاں ختم کرنے و تعمیری اور تبلیغی کام کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاک فوج اور پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے، سیاسی حکومت کو بھی پاک فوج کے ہاتھ مضبوط کر کے ملک میں سیاسی استحکام کےلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کر کے انکے جمہوری حق سے محروم کرنا کہاں کی جمہوریت ہے،یہ تو مارشل لاء کی بدترین مثال ہے ، لگتا ہے کہ حکومت مذاکرات کے نام پر جان بوجھ کر معاملے کو طول دے رہی ہے تا کہ اسکی نا اہلیاں دھرنوں کی آڑ میں قوم کے سامنے نہ آ سکیں، ”خادم اعلیٰ پنجاب“ کی وجہ سے پنجاب ایک بار پھر پانی میں ڈوب چکا ہے جبکہ وزیراعظم کو شاید اندازہ ہی نہیں کہ قوم مہنگائی اور بجلی، گیس کے بلوں سے کتنی پریشان ہے، اب عوام کو ہر وقت میرا دور ضرور یاد آتا ہو گا۔آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد سے ٹیلیفونک بات چیت کر تے ہوئے پرویز مشرف کاکہناتھاکہ اس وقت بھی ملک کو بے باک نڈر، دیانتدار سیاسی قیادت کی ضرورت ہے جو اپنے محل اور فیکٹریاں بچانے کی بجائے غریب کی جھونپڑی کو بچانے کو ترجیح دیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح آپریشن ضرب عضب کو کامیاب بناتے ہوئے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ انتظامی معاملات کا عالم یہ ہے کہ وزیرا عظم بمعہ وفاقی کابینہ اس بات سے ہی لا علم ہیں کہ ملک بھر میں اربوں روپے کے بجلی کے اضافی بلز آچکےہیں، وفاقی وزرائ ، وزیراعظم سے بلوں کی فریاد کررہے ہیں۔

موسم بدلتے ہی ڈینگی نے بھی اپنے ”ڈنگ“ تیز کرلیے

لاہور(اے این ایف نیوز) موسم بدلتے ہی ڈینگی نے بھی اپنے ”ڈنگ“ تیز کرلیے ہیں اور مزید سات مریضوں میں ڈینگی وائس کی تصدیق ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق نئے مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ میوہسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی وائر س کے مجموعی مریضوں کی تعداد53تک پہنچ گئی ہے ،مزید دومہینے ڈینگی وائرس پھیلنے کاخدشہ ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

پابندی سے انہیں کوئی پریشانی نہیں ہے

لاہور (اے این ایف نیوز )آئی سی سی کی جانب سے مشکوک بالنگ ایکشن پر پابندی کے شکار سٹار پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ پابندی سے انہیں کوئی پریشانی نہیں ہے ، امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم میں واپس آئیں گے۔صوبائی دارلحکومت میں زرعی ترقیاتی بینک کے زونل دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ ان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا صرف انہیں ہی نہیں بلکہ پوری قوم کو بہت دکھ ہے لیکن انہیں اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے ، وہ بھر پور محنت کرکے ایک مرتبہ پھر واپس آئیں گے اور پہلے سے بہتر انداز میں کم بیک کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ثقلین مشتاق لییجنڈ باﺅلر ہیں ،وہ بھی انہی کی طرح آف سپنر تھے اور دوسرا کے موجد ہیں، ان کی کوچنگ کافی سودمند رہے گی، ملک میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان سے بھی اچھے باﺅلر موجود ہیں جو ملک کی نمائندگی کے اہل ہیں، انکی جگہ قومی ٹیم میں ایسا کھلاڑی شامل ہوگا جو ان سے بھی اچھی کارکردگی دکھائےگا۔
سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ انتہائی اہم ایونٹ ہے لیکن اس سے قبل ہم دنیا کی 3 بہترین ٹیموں سے سیریز کھیلیں گے جن کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس سے ہمیں فائدہ ہی ہوگا، آئندہ ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا جہاں کی پچیں اور موسم پاکستان سے مختلف ہے لیکن اس کے باوجود وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے باﺅلرز وہاں اچھی کارکردگی دکھائیں گے کیونکہ قومی کھلاڑی تو گزشتہ 5 برس سے ملک میں کوئی بین الاقوامی میچ ہی نہیں کھیل سکے ہیں ۔فیصل آباد میں اپنی کرکٹ اکیڈمی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح ملک کے نوجوانوں کو کھیلوں کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں کھیلوں کے میدان نہیں ہیں اور جن شہروں میں کھیلوں کے 50 میدان ہونے چاہئیں وہاں 2 یا 3 میدان ہی ہوتے ہیں جہاں وہ اپنے کھیل کو نکھار سکیں اور بین القوامی سطح پر اپنا اور اپنے ملک کا نام اونچا کرسکیں۔

سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی اورطبی کیمپ قائم کرناقابل تحسین ہے

لندن(اے این ایف نیوز )ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی اورطبی کیمپ قائم کرناقابل تحسین ہے اورسیلاب زدگان کی امدادمیں مصروف کارکنان تحریک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ لندن سے جاری ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ محنتی اورجفاکش کارکنان تحریک کافخراورنازہیں،امدادی سامان فراہم کرنے پرپنجاب کے مخیرحضرات اورعوام سے کا شکر گزار ہوں ۔

مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مدد کیجیے


تحریر : مولانامحمدطارق نعمان گڑنگی
2005 ؁ء میں ایک قیامت اپنی آنکھوں سے دیکھی کہ جس نے بے خبر کوبھی خبر دارکردیا،زمین کے نچلے حصے کواوپراوراوپر والے کونیچے کر دیا،پہاڑوں کوذرات میں تبدیل کر دیا،محل والوں کوخیموں میں رہنے پہ مجبور کردیااپنے ہاتھوں سے اوراپنے مال سے بنائے ہوئے مکانات میں جانے سے ڈر لگتاتھا،میدانوں اور کھیتوں سے پیاراوربازاروں دوکانوں کوخیرآباد کہہ چکے تھے ۔۔بڑی بڑی کوٹھیاں زمین بوس ہوچکی تھیں ،گاڑیاں جب پہ بیٹھ کر سفروں کی اوڑان میں اڑاکرتے تھے وہ بھی من ومٹی کے نیچے دب گئیں ،ہر طرف سے چیخ وپکار تھی ،نفانفسی کاعالم تھا،مکانات اپنے مکینوں کولے کر گم ہوچکے تھے ،کوئی اپنے پیاروں کوتلاش کرتاتھاتوکوئی اپنی جان کی فکر میں لگاہواتھا۔۔۔اللہ پاک نے ان لوگوں کے دلوں کونرم کر دیاجوسخت دل تھاان کویک جان کر دیاجوعلاقائی اورقبیلوں کی لڑائی لڑتے تھے ۔۔۔۔اس وقت سارے پاکستان کی عوام ایک نظر نہیں اختلافات بھلاکر بے سروسامان لوگوں کی مدد کے لیے نکل پڑے جس سے جوہوسکتاتھااس نے اس سے بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔۔۔تمام پاکستانیوں کی رخ آفت زدہ علاقوں کی طرف ہوگیا۔۔۔۔مجھے یاد ہے کہ ہمارے چند دوست چنیوٹ پنجاب سے آئے تھے اورساتھ قیمتی اشیاء جوضرورت کی تھیں لائے اور انہیں علم ہواکہ اس وقت ان علاقوں میں پانی کی شدیدقلت ہے وہ اپنے ساتھ بوتلوں میں کنویں کاتازہ پانی لے کر آئے اتناایثار ومحبت میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھاآج وہی لوگ بے سروسامانی کی حالت میں ہیں جاہ پناہ کی تلاش میں نکل پڑے ہیں سب کچھ پانی بہاکے لے گیاان پہ بھی قیامت صغریٰ ٹوٹ پڑی اب ہماراامتحان ہے کہ ہم ان بھائیوں کے لیے کیاکرتے ہیں ۔۔۔۔فصلیں تباہ مکانات تباہ زمین کاپتہ نہیں کہ کون سی اپنی ہے ؟اللہ ہی بے سہاروں کاسہاراہے ،
اس وقت ہمارے بھائی پریشانی اورغم میں مبتلا ہیں ایک وقت ایسا تھا کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑے تھے ہمارے غم میں وہ شریک تھے آج ہمیں بھی چاہیے ہم بھی اپنی استطاعت کے مطابق ان کے کام آئیں وہ معصوم بچیاں بھی آج اس سیلاب کے ریلے میں بہہ چکی ہیں ان کے مکانات بھی صفحہ ہستی سے مٹ چکے جنہوں نے اپنی چوڑیاں اوردیگر زیورات بیچ کر اپنی جمع پونجی 2005 ؁ء کے متاثرین زلزلہ کے سامنے رکھ دی ،اس وقت تک وہ بچیاں اوربچے چین سے نہیں بیٹھے تھے جس وقت تک متاثرین کواپنے گھروں میں جاتے ہوئے چین سے نہیں دیکھایقینامحب وطن ہوتے ہیں وہ لوگ جومشکل کی گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کاخیال رکھتے ہیں یہی مسلمان کی شان اورپہچان ہے ۔
ایک بوڑھی عورت کو اللہ سے بہت پیار تھاوہ ہر وقت اسے یاد کرتی راتوں کواُٹھ کر تہجد پڑھتی ۔اسے اس دُنیا کی چیزوں سے محبت اور سروکار نہیں تھاوہ ہمیشہ خداکی طلب میں رہتی۔یہاں تک کہ اس کے ذہن میں خداسے ملنے کا خیال آیا اور یہ خیال وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتاچلاگیا۔ایک رات وہ خدا کے دربار میں سربسجود ہوئی اور ان الفاظ میں اپنی خواہش اللہ پاک کے حضور پیش کی ۔۔۔اے میرے خدا!توجانتاہے میں تجھ سے کتناپیار کرتی ہوں۔توبہت ہی مہربان ہے اور اپنے بندوں سے محبت کرتا ہے ۔اے میرے سوہنے اللہ ،میرے پیارے اللہ ،میرے کریم اللہ،میرے رحیم اللہ ،میرے غفور اللہ اے مالک الملک میری بڑی خواہش ہے کہ میں تیری دعوت کروں اور تومیرے ساتھ آکر کھاناکھائے،،،،،،اسے خواب میں احساس ہواجیسے خواب میں اسے اللہ پاک کہ رہے ہوں،کہ اللہ پاک شام کوتیرے پاس دعوت کھانے ضرور آئے گا۔
وہ خوشی سے سرشار جب صبح کوبیدار ہوئی تو اس نے گھر میں جمع پونجی کاحساب لگایا اس کے پاس زیادہ رقم نہیں تھی،کچھ رقم وہ اپنے پرس میں ڈال کر بازار گئی ۔چاول اور گھی وغیرہ خرید کر گھرپہنچی اور لذیذکھانے تیار کرناشروع کردیے۔عصر کے وقت تک وہ تمام کھانے میز پر سجاچکی تھی ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اسے انتظار تھاکہ اللہ پاک کسی بھی وقت اس کے گھر قدم رنجہ فرماسکتے ہیں۔تھوڑی دیرمیں اس کے گھر کے دروازے پہ دستک ہوئی تو وہ دروازے کی طرف تیزی سے لپکی اور جیسے ہی دروازہ کھولا،اس نے ایک فقیر کودیکھا جوکہ رہاتھا،اس نے کئی دنوں سے کھانانہیں کھایا۔خداترس ہونے کے ناطے بوڑھی عورت اس فقیر کوخالی ہاتھ نہ لوٹاسکی اس نے اسے اندر آنے کی اجازت دی اور میزپرلابٹھایا۔فقیر نے زندگی بھر ایسالذیذکھانانہ کھایاتھاوہ کھانے پر ٹوٹ پڑااور جوکچھ سامنے پڑاتھاچٹ کر گیا۔
بوڑھی عورت کوذراسی پریشانی ہوئی کہ اب کیا کرے۔اس نے اپنے پرس کاجائزہ لیااور بچی کچھی رقم لے کر بازار چلی گئی ۔چند چیزیں خرید کر گھر لائی اور پھر سے اللہ پاک کے لیے کھاناتیار کیااور میزپرسجادیا تھوڑی دیر گزری دروازے پر پھردستک ہوئی ،بُڑھیانے پھر دروازہ کھولااوردروازے پر کالی بھجنگ عورت کوباہر کھڑاپایا اس کے منہ میں دانت نہ تھے اوردونوں کانوں سے بہری تھی وہ اونچی اور سخت آواز میں کہ رہی تھی کہ تم اگر اللہ پریقین رکھتی ہوتومجھے واپس نہ بھیجنا۔۔۔مجھے سخت بھوک لگی ہے۔
اس کے باوجود کے بوڑھی کے پاس رقم نہ بچی تھی ۔وہ انکار نہ کر سکی اس نے فقیرنی کوکھانے کی میزپرلابیٹھایا۔اس نے کھاپی کر شکر اداکیااورچلتی بنی،سورج غروب ہوچکاتھاشام کے سائے گہرے ہوتے جارہے تھے۔عورت سوچ میں پڑھ گئی کہ اب کیاکرے ؟اگر اللہ پاک اس کے گھر آتاہے تووہ اس کی خاطرمدارت کیسے کرے گی۔اس کے پاس جوتھوڑے پیسے تھے وہ ختم ہوچکے تھے ۔اس نے گھر کوگہنگالہ توپراناایک چاندی کاکٹوراملاجواس کی نانی کے زمانے کاتھاوہ اس کے بزرگوں کی یادگار تھی اس نے وہ کٹورالیابازار میں جاکربیچ دیااور وہاں سے اشیاء خوردونوش خریدی اورکھانے کی میزپرسجاکر اللہ پاک کاانتظار کرنے بیٹھ گئی۔
عشاء کاوقت ہوچکاتھا۔انتظار لمباہوتاچلاگیا،رات گہری سناٹوں میں اترتی جارہی تھی ۔آخر کار دروازے پردستک ہوئی اس کے دل کی تار تیزی سے بجنے لگی،اسے یہ محسوس ہواکہ وہ لمحہ آخر آن پہنچا جس کا وہ انتطار کررہی تھی۔چہرے پر خوشی اوراداسی کے احساسات سجائے دروازے کی طرف لپکی۔جیسے ہی اس نے دروازہ کھولااس نے دیکھاکہ ایک ملنگ دروازے پہ کھڑاہے اورکھانے کاسوال کررہاہے عورت نے مشکل سے اپنے آنسوروکے اورسوچ میں پڑھ گئی وہ کیاکرے لیکن وہ خداترس اورمہمان نوازعورت تھی۔اس نے زندگی میں کبھی انکار نہیں کیاتھا،اس نے ملنگ کوگھر میںآجانے کے لیے کہا۔ملنگ نے آکر کے جی بھر کے کھاناکھایاعورت کودعائیں دیں اور رخصت ہوگیا۔ملنگ کے جانے کے بعد عورت پھوٹ پھوٹ کررونے لگی اور کہنے لگی خدایابازار بندہوچکاہے جمع پونجی بھی ختم ہوگئی کچھ نہیں بچا وہ خداکے حضور سجدہ ریز ہوئی گِرگِڑاکرآہ وزاری کرنے لگی ۔۔۔اے میرے مالک آخرکیاوجہ ہے آپ وعدے کے باوجودنہیںآئے اسی کیفیت میں اسے مصلے پہ نیندآگئی۔اس نے خواب میں دیکھااللہ پاک اسے پیار سے کہ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔اے میری بندی میں تیری مہمان نوازی سے اتنالطف اندوز ہواہوں کہ تین بار تیرے گھر آچکاہوں۔۔۔۔
ہم مسلمانوں کوبھی اللہ کے پاک نبی ﷺ نے یہی تعلیم دی ہے کہ زندگی میں کبھی بھی اپنے مسلمان بھائی کی تکلیف وپریشانی کومت بھولنابلکہ اس کی مشکل میں آسانیاں پیداکرنا یہی تیری مسلمان ہونے کی دلیل ہے آئیے آپ کورسول اللہ ﷺ کے دربار میں لے چلتے ہیں 
حضرت ابوسعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:جس مسلمان نے اپنے بے لباس مسلمان کولباس پہنایااللہ اسے جنت کاسبز لباس پہنائے گا،جس نے اپنے بھوکے مسلمان بھائی کوکھاناکھلایااللہ اسے جنت کے میوے کھلائے گاجس نے اپنے پیاسے مسلمان بھائی کوپانی پلایااللہ اس کوجنت کی مہر لگی پاکیزہ شراب سے سیراب کرے گا۔
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے میرے کسی امتی کی حاجت پوری کی اوراس کاارادہ محض اسے خوش کرناہو(یعنی اپنی کوئی ذاتی غرض ،ریا،شہرت نہ ہو)تواس نے مجھے خوش کیا(جان لو)جس نے مجھے خوش کیااس نے اللہ کوخوش کیاتوجس نے اللہ کوخوش کر دیاتووہ اسے جنت میں داخل فرمائے گا
اب ہم مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے آقاکوبھی خوش کرے اورمولاکوبھی ۔۔۔اگر وہ خوش ہیں توساراجہاں خوش ہے اگر وہ ناراض ہیں تویقیناساراجہاں ناراض ہے 

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشاور کا رہائشی جاں بحق ہو گیا

ہر ی پور (اے این ایف نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشاور کا رہائشی جاں بحق ہو گیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم اور شناخت کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے رہائشی وزیر خان کو نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کرکے قتل کر دیا جب وہ ہری پور سبزی منڈی سے سبزیاں اتار کر واپس ٹیکسلا کی جانب جا رہا تھا کہ تاک میں بیٹھے نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نیتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے پولیس نے اطلاع پاکر نعش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں سناخت کے بعد ورثاء کے حوالہ کردیا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے 

پولٹری فارم کے ملازم کو نامعلوم افراد نے رات کو زبح کر دیا

ہر ی پور (اے این ایف نیوز) پولٹری فارم کے ملازم کو نامعلوم افراد نے رات کو زبح کر دیا پولیس نے نعش اپنے قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیا ہوگے طالب علم نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی نویں جماعت کی طالبہ نے بھی نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلہ میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی پولیس نے مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سرائع نعمت خان کے علاقہ نور پور میں پانچویں جماعت کے طالب علم سہیل احمد ولد ارشد نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ اور دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے کی اجازت نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر گھر کے باہر لگے درخت سے خود کو رسی کے ساتھ پھندا ڈال کرلٹک کر خود کشی کر لی محلہ فیروز پورہ کی رہائشی نویں جماعت کی طالبہ شازیے بی بی دختر اسلم خان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گزشتہ روز گلہ میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی جس سے موقع پر ہی دم توڑ گئی لڑکی کا والد اسٹنٹ کمشنر ہری پور کا ڈرائیور ہے رات گے خان پور میں واقع پولٹری فارم کے ملازم تیس سالہ مظفر کو نامعلوم افراد نے زبح کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے ورثاء کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس نے اطلاع پاکر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لیے نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ادھر سرائع گدائی میں چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی دو بہنوں کو شدید زخمی کر دیا جوکہ جوکہ ہسپتال میں لے جاتے دم توڑ گئیں ہیں پولیس کے مطابق فائرنگ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے دلشاد بی بی اور صفیہ بی بی کی عمریں بیس سال سے پچیس سال کے درمیان ہیں پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

سرکاری نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا سرکاری سکول استاد گرفتار

ہر ی پور (اے این ایف نیوز) سرکاری نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا سرکاری سکول استاد گرفتار اینٹی کرپشن پولیس نے زیر دفعہ419/420کے تحت مقدمہ درج کرکے تھانہ سٹی میں بند کر دیا بعد زاں چالان کے لیے مقامی عدالت میں پیش کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اینٹی کرپشن حکام نے کاروائی کرتے ہوئے عوام کی جانب سے تحریری شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے سرکل ایبٹ آباد اینٹی کرپشن حکام نے ہری پور میں کاروائی کرتے ہوئے ایک سکول استاد کو گرفتار کیا ہے انسپکٹر اینٹی کرپشن فضل داد خان نے بتایا ہے کہ سکول استاد واجد ولد عبدا لرحمان سکنہ ہری پور مونن کے بارے میں کاگی عرصہ سے تحریری عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں ہری پور کے ہی رہائشی ایک منصور نامی متاثرہ شخص کی درخواست پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے جس میں متاثرہ فرد نے موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ استاد نے اسی ہزار روپے نوکری کا جھانسہ دے کر ہتھیا لیے ہیں اور پشاور جانے کے لیے مزید رقم کا تقاضہ کر رہا ہے مذکورہ استاد ایک عرصہ سے سادہ لوح غریب افراد سے نوکریوں کے عوض رقم بٹور رہا تھا جس کو مقامی عدالت میں چالان کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور تھانہ سٹی میں ہی زیر دفعہ419/420کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے 

کرا چی میں اساتذہ پر لاٹھی چارج قابل مزمت ہے

ہر ی پور (اے این ایف نیوز) کرا چی میں اساتذہ پر لاٹھی چارج قابل مزمت ہے نہ ہی تعلیمی نصاب سے اسلامی مواد کا اخراج و اسلامی تاریخ ، شعائر اور بنیادی تعلیمات پر کوئی سودے بازی قبول ہے تمام اساتذہ تنظیموں کا مؤقف تفصیلات کے مطابق کراچی میں اپنے جائز حقوق کے لیئے پر امن احتجاج کرنے والے نہتے معماران پر پر لاٹھی چارج پولیس گردی ہے اس کی مذمت کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار متحدہ محاز اساتذہ کے چیرمین الحاج عبدالمناف م آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ہری پور کے ملک حفیظ تنظیم اساتذہ کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود گوہر نے مزمتی بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پوری عالمِ انسانیت اساتذہ کو عزت و احترام سے دیکھتی ہے اور ان سے توہین آمیز سلوک قابل صد افسوس ہے الحاج عبدالمناف ملک حفیظ و شاہد محمود گوہر نے مرکزی و سندھ حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی جبر بند کیا جائے ورنہ راست اقدام اٹھائیں گے حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتی ہے تو اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے تاکہ اساتذہ سٹرکوں پر آنے کے بجائے پوری ذہنی یکسوئی سے معمارانِ قوم کی تربیت کر سکیں دوسری طرف اساتذہ تنظیموں اور ان کے رہنماؤں نے صوبہ خبیر پختون خواہ میں سرکاری تعلیمی نصاب سے بنیادی اسلامی تعلیمات اور مضامین کے اخراج اور غیر اسلامی مواد کی شمولیت پربھی سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سرکاری تعلیمی نصاب میں ترقی کے نام پر تبدیلی ایک خفیہ ایجنڈے کی تکمیل ہے اور جس طرح نصاب میں اسلامی شعائر کا کھلم کھلا مذاق اڑایا گیا ہے وہ ہرگز قبول نہیں اسے فوری منسوخ کیا جائے اور اس نصاب میں بنیادی اسلامی تعلیمات اور اسلامی تاریخ کے اہم مضامین کو دوبارہ شامل کیا جائے اگر نصاب میں کی گئی تبدیلیوں کا ایک تقابلی جائزہ پیش کیا جائے تو اس کے مطابق پرائمری سطح کی جماعت چہارم اور پنجم کی معاشرتی علوم میں حضرت محمد ﷺ اور خلفائے راشدینؓ سے لیکر قائدِ اعظم کو نصاب سے خارج کر کے نیلسن منڈیلا، کارل مارکس ، مارکو پولو، رنجیت سنگھ، واسکوڈے گاما اور نیل آرم سٹرانگ وغیرہ کو شامل کر دیا گیا ہے نصاب میں مشاہیر اسلامی کے بجائے غیر مسلم مفکرین کو رول ماڈل بنانا قابل صد افسوس ہے انھوں نے کہا کہ محمد ﷺ اور خلفائے راشدین سے زیادہ اہم دنیا کی کوئی ہستیاں نہیں اور ان کا نصاب سے اخراج ایک سازش کے تحت ہو رہا ہے کراچی میں اساتذہ پر تشدد کے خلاف خیبر پختوانخواہ میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا مرکزی وصوبائی حکومت ا س بات کو نوٹس لیں

قادیانی جماعت کے سربراہ مرزامسرور قادیانی کے رضاعی بھتیجے نومسلم شمس الدین نے قادیانیوں کو اسلام قبول کرنے کی دعوت اوراحمدیہ ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج دے دیا

ہر ی پور (اے این ایف نیوز) قادیانی جماعت کے سربراہ مرزامسرور قادیانی کے رضاعی بھتیجے نومسلم شمس الدین نے قادیانیوں کو اسلام قبول کرنے کی دعوت اوراحمدیہ ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج دے دیا ہے ، جامع مسجد صدیق اکبر سرائے صالح میں پریس کانفرنس میں شمس الدین نے کہا کہ انکی تعلیم و تربیت چناب نگر میں ہوئی ، دوسروں کو قادیانی بنانے کی کوشش کے دوران خود قادیانیت سے توبہ کر کے دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا ، اسلام قبول کرنے کے بعد گھر والوں نے بے دخل کر دیا اور متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، لیکن اب میں نے اپنی زندگی ختم نبوت کے مشن کے لیے وقف کر دی ہے ، کشمیرمیں قادیانی خاندان مسلمان ہوئے ، حیدر آبا د کے سات اور لاہور کے 20قادیانی میری تبلیغ سے مسلمان ہوچکے ہیں ، پریس کانفرنس کے دوران عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی ناظم اعلیٰ مفتی ہارون الرشید شامی بھی موجود تھے ، شمس الدین نے کہا کہ قادیانیو ں کی کتابوں میں حضرت عیسیٰ کے خلاف بہت سی توہین آمیز تحریر یں ہیں ، قادیانی یہودی لابی کے اشاروں پرکام کر رہے ہیں قادیانی سبز باغ دکھاکر سادہ لوح لوگوں کو قادیانی بناتے ہیں ، پاکستان میں ان کے لیے حالات مشکل ہورہے ہیں ، اس لیے انہوں نے دیگر ممالک کا رخ کرنا شروع کر دیا ، چناب نگر میں ایک ہزار 43ایکڑ رقبہ قادیانیوں نے لیزپر حاصل کر رکھا ہے اس علاقے میں کوئی مسلمان نہیں رہ سکتا ، اس علاقے میں صرف قادیانیو ں کا قانون چلتا ہے ، قادیانی بچوں سے بڑی عمر کے تربیت اور چندہ وصول کرنے کے لیے خصوصی نظام کے تحت کام کرتے ہیں لہذا قادیانیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنے بچو ں کی دینی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قادیانیوں کے مقابلے اور اسلام کی تبلیغ کے لیے دنیا کے ہر کونے میں جانے کے لیے تیار ہیں 

سلام سے دوری کے باعث آج مسلمان زوال پذیر ی کا شکار ہیں

ہر ی پور (اے این ایف نیوز) ا سلام سے دوری کے باعث آج مسلمان زوال پذیر ی کا شکار ہیں ،اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو کامیابی دلوانے کا وعدہ اس صورت میں کیا تھا جب وہ اسلام پر قائم و دائم رہیں گے آج تعلیم کے نام پر مسلمانوں کو گمر اہ کیا جا رہا ہے ،یہود و ہنود مسلمانوں پر حملہ آور ہو چکے ہیں اور مسلمان اتنی زیادہ تعداد میں ہو نے کے باوجود خوف کے مار ے ان کا مقابلہ نہیں کر رہے ان خیالا ت کا اظہار معرف مذہبی شخصیت مفتی اعجاز الحبیب نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر معروف عالم دین قاری میاں عزیر الرحمان بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے پند ر ہ سو سال قبل ان حالا ت کی پیشن گوئی کر دی تھی کہ میر ی قوم پر ایک وقت ایسا آئے گا جب وہ موت سے خوف کھائیں گے اور دنیا سے محبت کر ینگے ،جہاد انکو پسند نہیں رہے گا ایسے وقت میں کفار اکٹھے ہو کر ان پر حملہ آور ہو نگے اور ان کا مال و اسباب لو ٹ لیں گے آج نبی کریم ﷺ کی یہ باتیں سچ ثابت ہو رہی ہیں ،مسلمان اربوں کی تعداد میں ہو نے کے باوجود ظلم کا شکار ہیں کیونکہ انہون نے اپنا دامن دین سے خالی کر دیا ہے ،آج مسلمان دین کی تعلیم حاصل کر نے سے گریزاں ہیں اور وہ تعلیم و شکل و صورت میں خود کو انگریز بنانے پر خوشی محسوس کر تے ہیں ،دنیا کی لگن میں وہ مسجد کو بھول بیٹھے ہیں ،رب کریم کے حضور 5وقت کی حاضری ان پر گراں گزرتی ہے جس کے باعث آج دشمن متحد ہو کر ان پر حملہ آور ہو رہا ہے کبھی افغانستان تو کبھی عراق ،کبھی تیونس تو کبھی فلسطین کفار ایک ایک کر کے مسلمانوں پر حملے کر رہے ہیں لیکن مسلمان یہ سب کچھ دیکھنے کے باوجود دین کی طرف راغب نہیں ہو رہے انہوں نے کہاکہ تعلیم کے نام پر قوم کو گمرا ہ کیا جا رہا ہے مسلمانوں کو ان حالا ت کا جائزہ لیکر اپنی اصلاح کر نی چاہیے اسی میں ان کی بقا ء ہے 

عتیق الرحمن صدیقی نے علم کی شمعیں روشن کرنے میں اپنی ساری زندگی صرف کر دی

ہر ی پور (اے این ایف نیوز) عتیق الرحمن صدیقی نے علم کی شمعیں روشن کرنے میں اپنی ساری زندگی صرف کر دی اور آج ملک کے طول و عرض میں عتیق الرحمن صدیقی کے تربیت یافتہ نوجوان ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن قاضی محمد اسد ، ممتاز قانون دان جاوید قریشی ایڈووکیٹ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے رکن محبوب الہی اور دیگر نے گزشتہ روز عتیق الرحمن صدیقی مرحوم کی رہائش گاہ پر انکے بیٹوں طاہر عتیق صدیقی، عامر عتیق صدیقی ، عاطف عتیق صدیقی اور عاصم عتیق صدیقی سے تعزیت کے موقع پر عتیق الرحمن صدیقی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عتیق الرحمن صدیقی کی انتھک لازوال محنت اور کوشش سے جلائی جانے والی شمعیں آج ملک کے طول و عرض میں ملک و قوم کی خدمت میں روشنیاں بکھیر رہی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ عتیق الرحمن صدیقی نے تعلیمی میدان میں ایسے ہیرے تراشے تعلیم کے ساتھ تربیت کا کارنامہ سر انجام دیا جسکی مثال نہیں ملتی انہوں نے اپنے پیچھے ایسی یادیں چھوڑیں اصولوں کی پابند ی اور پاسداری کی مثالیں قائم کیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور آنے والی نسلوں کیلئے رہنمائی کا زریعہ ثابت ہونگے۔ 

عتیق الرحمن صدیقی ایک شجر سایہ دار تھے ۔ انہوں نے بھٹکے ہوئے انسانیت کو راہ راست کا راہی بنایا

ہر ی پور (اے این ایف نیوز) عتیق الرحمن صدیقی ایک شجر سایہ دار تھے ۔ انہوں نے بھٹکے ہوئے انسانیت کو راہ راست کا راہی بنایا اور انسانیت کی زندگیوں میں انقلاب برپا کر کے ایسی مثال قائم کی جو آئندہ نسلوں اور محکمہ تعلیم سے وابسطہ اساتذہ کیلئے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان نائب ناظم شعبہ تعلیم متاثرین شاھد محمود گوہر نے عتیق الرحمن صدیقی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا عتیق الرحمن صدیقی ایک ماہر تعلیم مصنف ، خطیب ، مربی اور انسانیت کو انسانیت کی غلامی سے نکال کر رب کی غلامی کا راستہ بتانے والے تھے۔ عتیق الرحمن صدیقی نے ساری زندگی افراد سازی میں وقف کر رکھی تھی ہر شعبہ زندگی میں ایسے افراد تیار کےئے جو ملک و قوم کیلئے سرمایہ افتحارہیں عتیق الرحمن صدیقی محکمہ تعلیم کا میدان ہو یا درس و تدریس کا مرحلہ ہو خطابت کیلئے ممبر پر جلوہ فرما ہوں یا بحثیت سکالر سٹیج پر لیکچر دے رہے ہوں تصنیف کی فیلڈ ہو یا کالم نگاری کا معرکہ ہو افراد سازی کا کام ہو یا اجلاس میں رائے تجاویز کا میدان ہو پالیسیاں مرتب کرنی ہوں یا پروگرامات کی پلاننگ ہو کارکنان کی تربیت و کردار سازی کا موقع ہو یا مدارس میں طلبہ کو دینی تعلیم کے ساتھ دیناوی تعلیم دینے کے لیے منصوبہ بندی ہو ہرجگہ ہر لمحہ عتیق الرحمن صدیقی نے اپنے علم تجربہ اور صلاحتیوں کا لوہا منوایا عتیق الرحمن صدیقی کی تربیتی علمی کردار ساز ی کی خدمات کو کبھی فراموش کیا جا سکتا ۔ اللہ تعالیٰ انکو جنت الفروس میں اعلیٰ مقام عطا کرے (امین) لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے

پشا ور ہا ئیکو رٹ نے جو ڈیشل مجسٹر یٹ را شد را ؤ ف سوا تی کو گر یڈ انیس میں سنئیر سو ل جج کے عہد ے پر تر قی دیدی

ہر ی پور (اے این ایف نیوز) پشا ور ہا ئیکو رٹ نے جو ڈیشل مجسٹر یٹ را شد را ؤ ف سوا تی کو گر یڈ انیس میں سنئیر سو ل جج کے عہد ے پر تر قی دیدی را شد را ؤ ف سوا تی خیبر پختو نخوا ہ میں فو جدا ری مقد ما ت پر عبو ر رکھنے کے انتہا ئی ما ہر جج کے طو ر پر بھی جا نے جا تے ہیں اُنکی تعینا تی کا فیصلہ آ ئندہ ہے چند روز میں ہو گاتفصیلا ت کے مطا بق جو ڈیشل مجسٹر یٹ و سو ل جج بٹگر ام را شد را ؤ ف سوا تی کو پشا ور ہا ئیکو رٹ نے گر یڈ انیس میں سنئیر سو ل جج کے عہد ے پر تر قی دید ی ہے جبکہ آ ئندہ چند روز میں اُنھیں بٹگر ام سے کسے دو سرے ضلع میں سنئیر سو ل جج کے عہد ے پر تعینا ت کر دیا جا ئے گا را شد را ؤ ف سوا تی خیبر پختو نخوا ہ کی عد لیہ میں فو جد اری مقد مات کے پر عبو ر رکھنے کے انتہا ئی ما ہر جج کے طو ر پر جا نے جا تے ہیں وہ اپنی ملا زمت کے دورا ن تین سا ل تک ہر ی پور میں تعینا ت رہے اور اُنھوں نے اپنی ہر ی پور میں بطو ر مجسٹر یٹ تعینا تی کے دو را ن سا ئلین کو انصا ف فر ا ہم کر نے میں تما م وسا ئل بھر وئے کا ر لا ئے یہی وجہ ہے زرا ئع کے مطا بق پشا رو ہا ئیکو رٹ نے ایڈ مینسٹر یٹو کمیٹی کی سفا رشا ت پر صو بہ بھر میں را شد را ؤ ف سوا تی سمیت 14سو ل ججز کو سنئیر سو ل جج،14سنئیر سو ل ججز کو ایڈ یشنل سیشن جج جبکہ 35ایڈیشنل سیشن ججز کو سیشن جج کے عہد ے پر تر قی دی گئی ہے جس میں ہر ی پور سے تعلق رکھنے والے دو ججز بھی شا مل ہیں جنکو ایڈ یشنل اور سیشن ججز کے عہد ے پر تر قی ملی ہے 

نسیم صادق ،کی ہدایت پر فلڈ ریلیف ویٹرنری ٹیمیں ضلع جھنگ اور چنیوٹ کے سیلابی علاقوں میں بھجوائی دی گئیں

فیصل آباد( اے این ایف نیوز)سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نسیم صادق کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر مویشیوں کے علاج معالجہ کے لئے محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد کی طرف سے 10فلڈ ریلیف ویٹرنری ٹیمیں ضلع جھنگ اور چنیوٹ کے سیلابی علاقوں میں بھجوائی گئی ہیں۔یہ ٹیمیں ای ڈی او(زراعت)ڈاکٹراشتیاق حسن اورڈی اولائیوسٹاک ڈاکٹرحیدر علی نے لائیوسٹاک آفس سے روانہ کیں۔ای ڈی او(زراعت)نے بتایا کہ پانچ ویٹرنری کیمپس ضلع چنیوٹ اور پانچ ویٹرنری ٹیمیں ضلع جھنگ کے سیلابی علاقوں میں متحرک رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ہر ٹیم میں ایک ویٹرنری ڈاکٹراوردوویٹرنری اسسٹنٹس شامل ہیں جنہیں جانوروں کے لئے طبی امداد کے سلسلے میں ضروری ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع چنیوٹ کے فلڈ ریلیف ویٹرنری سکوارڈ کے انچارج ڈاکٹرلیاقت علی خان اور جھنگ کے لئے ڈاکٹرسید فرخ ریاض کو مقرر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے مطالبات آئینی ہیں، محمد جمیل،صدرپاکستان جمہوری اتحاد

لاہور( اے این ایف نیوز ) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے مطالبات آئینی ہیں اورآئین ہر کسی کوپرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہا حکمران دھرنا دینے والی جماعتوں سے مذاکرات میں قطعی سنجیدہ نہیں اور حکومتی رویہ کے باعث ان مذاکرات کا کبھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، انہوں نے کہا پارلیمان میں اسوقت کوئی اپوزیشن نہیں ،پیپلز پارٹی بھی آئین اور جمہوریت کے نام پر مسلم لیگ(ن) کیساتھ ہی کھڑی ہے البتہ پاکستان عوامی تحریک اور پی ٹی آئی پارلیمان سے باہر اپوزیشن کا کردار ضرور ادا کررہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ پی ٹی وی میں گھسنے والوں کی تو گرفتاریاں شروع کی جارہی ہیں مگر سپریم کورٹ پر حملے کے ملزمان آج اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں ،ملک میں عدل و انصاف کی بالادستی کیلئے نہ صرف سپریم کورٹ پر حملے کے ملزموں کوگرفتار کیاجائے بلکہ زرداری دور میں لوڈشیڈنگ کی آڑ میں واپڈا تنصیبات کی توڑ پھوڑ اور تھانوں کو نذر آتش کرنیوالے ملزموں کوبھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، انہوں نے کہاحکمران دو تہائی سے بھی زائد مینڈیٹ رکھنے کے باوجود انجانے خوف میں مبتلا ہیں اور اہم قومی ایشوز پر توجہ ہی نہیں دی جارہی،بجلی چوری کی سزا میں اضافے کے بل کے حوالے سے انہوں نے کہابجلی چوری میں ملوث بڑے مگر مچھ خود حکومتی صفوں میں موجود ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں۔ 

وطن عزیز کو درپیش ہمہ نوعیت کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے بہترین ذہانت اور عمدہ صلاحیتوں کی ضرورت ہے، مجتبیٰ شجاع الرحمن



فیصل آباد( اے این ایف نیوز)صوبائی وزیر خزانہ،ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو درپیش ہمہ نوعیت کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے بہترین ذہانت اور عمدہ صلاحیتوں کی ضرورت ہے اور یہ کمی ہونہار اورذہین طالب علم سائنس و ٹیکنالوجی کے علوم پر دسترس حاصل کرکے پوری کرسکتے ہیں۔انہوں نے یہ بات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے موقع پر بورڈ کے ہال میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔اراکین صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل،میاں محمد رفیق،چوہدری امجد علی جاوید،ڈی سی اونورالامین مینگل،چےئرمین بورڈ پروفیسر غلام محمد جھگڑ،سیکرٹری پروفیسر حامد خلیل،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد ظفر اقبال طاہر،مختلف کالجز کے پرنسپلز،پروفیسرز،ماہرین تعلیم،والدین اور طلباء وطالبات بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر نے پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات،انکے اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے علم کے فروغ کو اپنی اولین ترجیح بنا رکھا ہے اس مقصد کے لئے رواں مالی سال میں مجموعی بجٹ کا 26فیصد تعلیم کے لئے مختص کیا گیا ہے کیونکہ جہالت کا خاتمہ کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہم آج پوزیشن ہولڈرزذہین وباصلاحیت طالب علموں کو انعامات سے نوازنے کی تقریب منعقد کررہے ہیں ۔

کھلے ذہن کے ساتھ ایک موثر اور مدلل تحقیقی آئیڈیابلاشبہ فنڈنگ کیلئے موزوں ترین قرار دیا جاتا ہے، ڈاکٹر تھامس ، یونیورسٹی آف کیلی فورنیا

فیصل آباد ( اے این ایف نیوز)تحقیقی شعبہ میں اچھوتے آئیڈیازاور نئی اختراعات کا احاطہ کرنے والا منصوبہ ہی فنڈنگ ایجنسی کومتاثر کرتے ہوئے معاشرے میں آسانی کی بنیاد فراہم سکتا ہے کیونکہ مسابقتی دور میں ذہن و قلب میں موجود خیالات کا بہترین اظہار کرنے والی ابلاغیاتی مہارتوں سے مہمیزافراد کی یقینی کامیابی حاصل کر پائیں گے۔ یہ باتیں زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرارا حمد خاں نے AIPپاکستان گرانٹ رائٹنگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ آج یونیورسٹی میں 400سے زائد پی ایچ ڈی سکالرز تحقیقی پیش رفت میں مصروف ہیں جبکہ یہ تعداد آئندہ 15برسوں میں 800سے تجاوز کر جائے گی لہٰذا یونیورسٹی انتظامیہ 2030ء کیلئے 8ارب روپے کے ریسرچ پورٹ فولیو کیلئے ہوم ورک میں مصروف ہے۔ یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس روم میں ڈائریکوریٹ آف ریسرچ ‘ انوویشن و کمرشلائزیشن کے زیراہتمام یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ڈیوس امریکہ کے اشراک سے منعقدہ ورکشاپ میں ڈاکٹراقرار احمد خاں نے کہاکہ امریکہ نے آئندہ 35برسوں کیلئے آبادی کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی غذائی ضروریات کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے لہٰذا پاکستان کو بھی اس حوالے سے خاطر خواہ اقدامات بروئے کار لاناہونگے کیونکہ تیزی سے کم ہوتے وئے زرعی رقبے کے پیش نظر ہمیں فی ایکڑ پیداوار کو کم سے کم دوگنا کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہونگے۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ڈاکٹر تھامس نے کہا کہ کھلے ذہن کے ساتھ ایک موثر اور مدلل تحقیقی آئیڈیابلاشبہ فنڈنگ کیلئے موزوں ترین قرار دیا جاتا ہے تاہم اس کے دفاع میں موثر ابلاغیاتی مہارتیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تقریب سے ‘ واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی کے سمول سیمی اور ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر آصف علی نے بھی خطاب کیا۔

متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے غذائی اشیاء پر مشتمل17ٹرک ضلع جھنگ،چنیوٹ اور حافظ آباد روانہ

فیصل آباد( اے این ایف نیوز)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مخیر حضرات کے تعاون سے متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے غذائی اشیاء پر مشتمل17ٹرک ضلع جھنگ،چنیوٹ اور حافظ آباد بھیجئے گئے ہیں۔یہ ٹرک صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے الفتح سپورٹس کمپلیکس اور کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس سے روانہ کئے۔ایم پی اے میاں طاہر جمیل،ڈی سی اونورالامین مینگل،ڈی او(سی) شفیع اللہ خاں،ای ڈی او(زراعت)ڈاکٹر اشتیاق حسن،ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹرحیدر علی خاں،ڈی او سپورٹس طارق نذیر ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ غذائی اشیاء کے امدادی پیکٹس میں چاول،دالیں،چینی،چائے کی پتی،منرل واٹر کے علاوہ صابن،ماچس کے پیکٹس اور روزمرہ استعمال کا دیگر سامان شامل ہے۔صوبائی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے متاثرین سیلاب کی امداد اوربحالی کے لئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور وزیرعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف متاثرہ علاقوں کا بار بار دورہ کرکے امدادی کاررائیوں کی نگرانی کررہے ہیں جو کہ متاثرین سیلاب سے گہری ہمدردی کا ثبوت ہے جس کی بدولت سیلاب زدگان کی مشکلات کم اوران کی جلد بحالی کے لئے تیز رفتار ریلیف آپریشن ممکن ہوا ہے۔صوبائی وزیر نے متاثرین سیلاب کے لئے بڑی تعداد میں امدادی سامان جمع کرنے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ آفات اور آزمائش کی کسی بھی گھڑی میں فیصل آباد کے مخیر حضرات امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ صف اول میں رہے ہیں۔ڈی سی اونورالامین مینگل نے بتایا کہ اس سے قبل فیصل آباد کے عوام کی طرف سے غذائی اشیاء اور ادویات کے23ٹرک ضلع جھنگ اور چنیوٹ میں روانہ کئے جاچکے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ غذائی سامان کے مضبوط پیکٹس تیار کئے جاتے ہیں تاکہ یہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے تقسیم کے دوران محفوظ رہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ پڑوسی اضلاع جھنگ اور چنیوٹ میں فیصل آباد انتظامیہ کی طرف سے فلڈ کنٹرول اور ریلیف کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔محکمہ صحت اور لائیوسٹاک کی ٹیمیں بھی سیلابی علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں جبکہ ضلع جھنگ میں بھکرروڈ پر علی آباد کے قریب ضلع فیصل آباد کا فلڈ کنٹرول اور ریلیف سنٹر بھی کام کررہا ہے۔

وزیر اعظم جہاں جہاں جائیں گے وہاں ’گو نواز گو‘ کے نعرے لگیں گے


اسلام آباد(اے این ایف نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، یہاں تک کے ہماری مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کے خلاف بھی مقدمے درج کر لئے گئے ہیں، اسی وجہ سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات فوری طور پر ختم کر دیئے ہیں، اب حکمران خونی انقلاب سے ڈریں۔ انقلاب مارچ کے دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے ذمہ دار حکمران ہیں، جنہوں نے اس سے نمٹنے کے انتظامات نہیں کئے تھے، اب لوگوں کے گھر اجڑ گئے ہیں اور وہاں ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اب وزیر اعظم جہاں جہاں جائیں گے وہاں ’گو نواز گو‘ کے نعرے لگیں گے۔ جعلی الیکشن کمیشن کے ذریعے کروئے جانے والے انتخابات کے نتیجے میں جعلی پارلیمنٹ وجود میں آئی، جس کے اراکین اندھے، بہرے اور گونگھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات مجھ تک پہنچی ہیں مگر ہمارے خلاف کریک ڈاون کی وجہ سے مذاکرات معطل کر دیئے ہیں۔ یہ پاکستان ۱ٹھارہ کروڑ عوام کا ہے کسی ایک خاندان کا نہیں ہے اور اب یہ خاندان اس عوام کے غصے کا سامنا کرنے کے لئے تیارر ہے۔طاہر القادری نے حکومتی وزراء کو دعوت دی کہ وہ یہاں آئیں اور عوام کا حال دیکھیں، میں ان کو حفاظت کی ضمانت دیتا ہوں، اگر عوام کو مطمئن کر دیں تو میں یہ دھرنا ختم کر دوں گا۔

طاہر انور واہلہ ودیگر کارکنان کی اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف وہاڑی میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ

وہاڑی(اے این ایف نیوز) پاکستان تحریک انصاف وہاڑی کے ضلعی صدر طاہر انور واہلہ ودیگر کارکنان کی اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف وہاڑی میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت تحصیل صدر مہر محمد شبیرسیال نے کی شرکاء نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اور حکومت کے خلاف نعروں والے کتبے اٹھا رکھے تھے احتجاجی شرکاء نے طاہر انور واہلہ ، عمران خان کے حق میں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف شدید نعرہ بازی کی احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شبیر سیال اور لبنیٰ احتشام ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ہم کارکنوں کی گرفتاریوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں حکمرانوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ گرفتاریاں ، جیلیں ، لاٹھی چارج ، آنسو گیس ، شیلنگ ، کنٹینر اور گولیاں ہمارا جمہور ی راستہ نہیں روک سکتی نواز شہباز کو ہر حال میں جانا ہوگا مولانا فضل الرحمن ، زرداری ، اچکزئی ، آفتاب شیر پاؤ سمیت تمام چور اکھٹے ہوکر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور دھاندلی کی پیداوار وزیر اعظم سمیت تمام اسمبلی ختم ہو کر رہے گی اس موقع پر تحصیل جنرل سیکرٹری پرویز بھٹی ، لیاقت چیئرمین ، نعیم اکبر چٹھہ ، سجاد بھٹی ایڈووکیٹ ، شہزاد انور بندیشہ ، عبدالغفار انجم ، زاہد فانی ، گلزار ڈاہا ، اشتیاق گجر ، خالد سیف اﷲ اور رانجھا بادشاہ سمیت سینکڑوں کارکن موجود تھے#

حالیہ سیلابی صورتحال جھنگ کی تاریخ کے حوالہ سے ایک بدترین قدرتی آفت کا شکار ہوا

جھنگ(اے این ایف نیوز)حالیہ سیلابی صورتحال جھنگ کی تاریخ کے حوالہ سے ایک بدترین قدرتی آفت کا شکار ہوا تاہم ضلعی حکومت کی پیشگی اور بروقت اطلاعات کے باعث ضلع بھر میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی دلچسپی ،توجہ اور سیلابی متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی کاروائیوں میں تیزی لائی گئی جبکہ متاثرین کو فوری کھانا اور دیگر ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے اور یہ سلسلہ سیلابی پانی کے اخراج کے بعدتک جاری رکھا جائیگا۔ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر راجہ خرم شہزاد عمر نے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر جھنگ میں فلڈ ریلیف ایمر جنسی کا نفاذ کیا گیا ہے لہٰذا ہر سیلاب متاثرہ فرد تک نہ صرف پہنچا جائیگا بلکہ خوراک اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وسیم اجمل ،کمشنر فیصل آباد نسیم نواز اور دیگر اعلیٰ حکام نہ صرف ریسکیو آپریشن بلکہ ریلیف کاروائیوں کی بھی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خشک خوراک کے ہزاروں پیکٹ ،پانی کی بوتلیں ،سینکڑوں کی تعداد میں پکی پکائی کھانے کی دیگیں ہر متاثرہ علاقہ اور ریلیف کیمپوں میں متاثرین سیلاب کو پہنچایا جا رہا ہے۔ڈی سی او نے بتایا کہ جھنگ علی آباد بھکر روڈ کے قریب ضلعی حکومت نے فیصل �آ باد انتظامیہ کے تعاون سے خیمہ بستیاں قائم کر دی گئی ہیں جہاں ٹینکروں کے ذریعے پینے کا صاف پانی مہیا کیا جا رہاہے۔انہوں نے بتایا کہ پاک آرمی کے ہیلی کاپٹراور ریسکیو 1122کے جوان بھرپور جذبہ کے تحت ریسکیوآپریشن سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سنگین سیلابی صورتحال پر براہ راست توجہ دے رہے ہیں اور وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے نہ صرف متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کررہے ہیں بلکہ متاثرین کو خوراک کے پیکٹ بھی فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جھنگ میں سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں خوراک کے پیکٹوں کی تیاری جبکہ ڈی سی او کمپلیکس میں قائم ریلیف مانیٹرنگ سنٹر کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ریلیف کے کام میں منتخب عوامی نمائندگان ،سماجی سخصیات ،مخیر حضرات اور رضاکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ریلیف کے کام زیادہ بہتر طریقے سے سرانجام پا سکیں۔

چین اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں،پاکستان کے دورے کا انتظار ہے


دوشنبہ (اے این ایف نیوز) چین کے صدر ژی ینگ پنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں، پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات اولین ترجیح ہے ۔تفصیلات کے مطابق مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے چینی سے صدر سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم نواز شریف کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن کے 14 ویں اجلاس کے دوران ہوئی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں،پاکستان کے دورے کا انتظار ہے اور اس کے ساتھ خوشگوار تعلقات اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے متعلقہ فریقین بات چیت سے اختلافات ختم کر سکتے ہیں جبکہ پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔

سعد رفیق بھی اپنی سیٹ دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتے

اسلام آباد(اے این ایف نیوز)پارلیمنٹ کے اجلاس میں خطاب کے دوران وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے ان کی خواندگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ سعد رفیق ، عمران خان کی کردارکشی کر رہے ہیں اور ان کے بارے میں یہ حقیقت واضح ہو چکی ہے کہ وہ اپنی سیٹ تک بھی دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتے۔


حالیہ ٹارگٹ کلنگ نے کراچی آپریشن کی قلعی کھول دی

کراچی(اے این ایف نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حالیہ ٹارگٹ کلنگ نے کراچی آپریشن کی قلعی کھول دی ہے، شہر میں ایک ساتھ ہی عباس کمیلی کے بیٹے علی اکبر کمیلی ، حیدر عباس رضوی کے کوآرڈینیٹر اورمفتی نعیم کے بیٹے کو نشانہ بنایا گیا، ہمیں کراچی کے حالات پر شدید تشویش ہے کیونکہ اگر کراچی میں کچھ ہوتا ہے تو اس کے اثرات پورے ملک میں نظر آتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ احتجاج کرناہمارا حق ہے، سپریم کورٹ نے یہ حق تسلیم کیا ہے لیکن وہاں ہمارے گرد پولیس کو لاٹھیاں دے کر بٹھایا گیاہے، ایک طرف اسحاق ڈار ہمارے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں تو دوسری جانب ملک بھر میں ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا، ہمارے ’ڈی جے بٹ‘تک کو گرفتار کر لیا گیا ہے، حکومت نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے کوئی ڈیم بنایا ہوتا، کوئی انتظامات کئے ہوتے تو آ ج یہی پانی ہمارے لئے رحمت بن جاتا، اور پورے ملک میں کوئی نقصان نہ ہوتا مگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں نے ہی اس ضمن میں کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اسلام آباد دھرنے سے فارغ ہو کر عمران خان سندھ اور کراچی کا دورہ کریں گے۔

سندھ میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ طویل عرصے تک تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج

کراچی(اے این ایف نیوز)سندھ میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ طویل عرصے تک تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج پر ہیں، اور اس ضمن میں کراچی میں ان کا بلاول چورنگی پر احتجاجی دھرنا بھی جاری ہے۔ اسی دوران سندھ کے وزیر قانون نثار کھوڑو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ احتجاج کرنے والے یہ اساتذہ جعلی ہیں جن کو 2012میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا تھا۔ اس کے جواب میں پیپلز پارٹی کے سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ وزیر تعلیم نثار کھوڑو کو کسی نے غلط بریف کیا ہے، یہ تمام اساتذہ ان کے دور میں قانونی طریقہ کار سے بھرتی کئے گئے اور ان کی تعیناتی میں میرٹ کو مدنظر رکھا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی بیوروکریسی کے لوگ معاملات میں پیچیدگیاں پیدا کرتے رہے ہیں۔

حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، چینی، دالیں اور صابن سمیت درجنوں ضروری اشیاءپر سبسڈی ختم کر دی

اسلام آباد (اے این ایف نیوز) حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، چینی، دالیں اور صابن سمیت درجنوں ضروری اشیاءپر سبسڈی ختم کر دی ہے جس کے بعد ان اشیاءکی قیمتیں مارکیٹ کے برابر آ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمت 6 روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ 60 روپے کلو ہو گئی ہے اور آٹا 40 روپے فی تھیلا مہنگا کر دیا گیا جبکہ صابن کی قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی فیصلے کے بعد درجنوں اشیاءکی قیمتیں مارکیٹ ریٹ کے برابر ہو گئی ہیں۔

سعید اجمل کوئی گیند بھی آئی سی سی کے قوانین کے مطابق نہیں کروا سکے

دبئی(اے این ایف نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پاکستانی کرکٹر سعید اجمل پر پابندی سے متعلق ۲۳ صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے دوران سعید اجمل سے ۸ اوورز کروائے گئے، جس میں ان کی جانب سے کروائے جانے والے ’دوسرے‘ سمیت ان کی تیز گیندوں کا جائزہ لیا گیا، اس دوران ان سے ’اوور دا وکٹ‘ اور ’آف دا وکٹ‘ گیندیں بھی کروائی گئیں، جس میں سے سعید اجمل کوئی گیند بھی آئی سی سی کے قوانین کے مطابق نہیں کروا سکے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کے بازو کا خم کونسل کی جانب سے اجازت کردہ زاویے سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔ ان کی کہنی کا خم ۴۰ ڈگری سے بھی زیادہ تک دیکھا گیا ہے ، جس کے بعد ان پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ یار دہے پاکستانی کرکٹر سعید اجمل پر ۹ ستمبر کو آئی سی سی کی جانب پابندی لگا دی گئی تھی۔

صوبائی دارلحکومت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

کوئٹہ (اے این ایف نیوز) صوبائی دارلحکومت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانیوالا پی آئی اے کا طیارہ پی کے 368کوئٹہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کیلئے تیار تھا کہ اِسی دوران دوجنگی جہاز مسافر طیارے کے سامنے آگیا جس پر پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کا رخ موڑ لیا اور ہنگامی طورپر لینڈکرادیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق تمام مسافر اور طیارہ محفوظ ہے ۔بتایاگیاہے کہ یہ طیارہ اردن سے لیز پر حاصل کیاگیاہے اور عملے کا تعلق بھی اردن سے ہی ہے ۔ ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارے کے عملے نے پی آئی اے اور اپنی کمپنی کو صورتحال سے آگاہ کردیاہے جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

گو عمران گو

اسلام آباد (اے این ایف نیوز) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگ وزیراعظم نواز شریف سے بے پناہ محبت کرتے ہیں،حویلی میں گو عمران گو کے نعرے لگے۔ انہوں نے گزشتہ روز ویب سائٹ پر وزیراعظم کے دورہ آزاد کشمیر کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آزاد کشمیر میں حویلی کا پورا علاقہ نواز شریف کے استقبال کیلئے باہر نکل آیا اور پوری وادی ”جئے نواز شریف“ کے نعروں سے گونج اٹھی، وزیراعظم نواز شریف کے جذبات اور محبت لوگوں کو ان کے قریب لائی۔

طاہرہ آصف اور ہینڈری مسیح قتل کیس کے پیچھے دو بڑے ایم این ایز اور ایک پولیس افسر تھا

اسلام آباد (اے این ایف نیوز) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ طاہرہ آصف اور ہینڈری مسیح قتل کیس کے پیچھے دو بڑے ایم این ایز اور ایک پولیس افسر تھا،دھرنا ختم ہو گیا تو میری تو شام ہی نہیں گزرے گی۔وفاقی دارلحکومت میں دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کارکنوں کا جنون دیکھ کر میری عمر 20 سال کم ہو گئی، لوگوں کی اکثریت نے ایس ایم ایس کرکے کہا کہ استعفے کے بغیر نہیں جانا لہذا جتنے مرضی مذاکرات کر لیں ہم استعفے کے بغیر جانے والے نہیں ہیں ، 30 دن دھرنا زندہ قوم ہی دے سکتی ہے۔ نواز شریف صبر کریں ابھی استعفیٰ نہ دیں ہمیں دھرنے کو لمبا کرنے دیں، اربوں کی چوری کرنےوالوں کو ڈاکو نہ کہوں تو کیا کہوں؟، لوگ کھڑے ہوںتو حقوق ملتے ہیں۔ قائداعظم کا پاکستان بنانے کےلئے سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چار حلقے کھل گئے تو دھاندلی کی گیم کھل جائیگی، نواز شریف ایک ماہ کیلئے کرسی نہیں چھوڑ سکتے، پنجاب میں نواز شریف، سندھ میں پیپلز پارٹی اور کراچی میں ایم کیو ایم نے دھاندلی کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دوستوں، رشتہ داروں کو پوزیشن نہیں دی جائیں گی، چاہتا تو میانوالی میں اپنے رشتہ دار کو ٹکٹ دیتا۔ انہوں نے طاہرہ آصف اور ہینڈری مسیح قتل کیس کے ملزمان کے بارے میں انکشاف کیا کہ ان دونوں کے قتل کے پیچھے دو بڑے ممبر قومی اسمبلی اور ایک پولیس افسر تھا، دونوں سیاستدان لاہور سے تعلق رکھتے تھے۔ ہینڈری مسیح کوئلے کی کانوں اور طاہرہ آصف کچی بستیوں پر آواز اٹھا رہے تھے۔ ہفتے کو ان کے قاتلوں کے نام بتاﺅں گا۔

مجلس وحدت المسلمین نے عوامی تحریک کے حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدگی کااعلان کردیا

اسلام آباد(اے این ایف نیوز) مجلس وحدت المسلمین نے عوامی تحریک کے حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدگی کااعلان کردیا۔ مجلس وحدت المسلمین کے رہنماءناصر شیرازی کاکہناتھاکہ حکومت فی الفور گرفتار کارکنان کو رہاکرے ، کارکنان کی رہائی تک عوامی تحریک کے حکومت کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات میں مجلس وحدت المسلمین کا کوئی بھی رہنماءشریک نہیں ہوگا۔

قومی اسکواش اسٹارماریہ طور پکئے نے پشاورمیں جدید ترین سہو لیات سے آراستہ اسپتال قائم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(اے این ایف نیوز) قومی اسکواش اسٹارماریہ طور پکئے نے پشاورمیں جدید ترین سہو لیات سے آراستہ اسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون اسکواش اسٹارماریہ طور نے پشاورمیں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے جدید ترین سہو لیات سے آراستہ اسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماریہ طور نے کہا کہ ہمارا علاقہ انتہائی پسماندہ  ہونے کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہے۔ فلاحی مرکز صحت کے لیے خیبر پختونخواہ کی حکومت نے 30 کنال جگہ فراہم کردی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید 3 افراد میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق ہو گئی

لاہور(اے این ایف نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید 3 افراد میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 37 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق جن افراد میں ڈینگی کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان کا تعلق لاہور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سے ہے، ان میں سے دو مریض جنرل اسپتال جب کہ ایک میو اسپتال میں زیرعلاج ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ زیادہ تر افراد کا تعلق لاہوراورشیخوپورہ سے ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ راوی ٹاؤن، فیروز والا، شیخوپورہ اور شاہدرہ سے 80 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا ملنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ان مقامات کو ہائی رسک قرار دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ چند برس قبل ڈینگی کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں 150 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

صدراوباما کو اپنے ہی ملک میں 4 گالف کلبز کے مالکوں نے اپنے گالف کورس میں داخل ہونے سے منع کردیا۔

واشنگٹن (اے این ایف نیوز) امریکی صدر باراک اوباما کو دنیا کا طاقتور ترین شخص سمجھا جاتا ہے لیکن اطلاعات ہیں کہ صدراوباما کو اپنے ہی ملک میں 4 گالف کلبز کے مالکوں نے اپنے گالف کورس میں داخل ہونے سے منع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں ستمبر کے پہلے پیر کو منائے جانے والے لیبرڈے کے موقع پر اوباما نے نیویارک شہر سے باہر تقریباً 4 گالف کلبز میں داخل ہونا چاہا لیکن منتظمین نے ان سے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ انہیں صدر مملکت کے گالف کورس میں موجودگی کی صورت میں سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر گالف کورس کو اپنے ممبران کیلئے بند کرنا ہوگا جو قابل قبول نہیں۔

بڈھ بیر میں پولیس مقابلے میں ڈی ایس پی صدر عابد الرحما ن پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

پشاور(اے این ایف نیوز) بڈھ بیر میں پولیس مقابلے میں ڈی ایس پی صدر عابد الرحما ن پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک جب کہ ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بڈھ بیر میں مقابلے میں ڈی ایس پی صدر عابد الرحمان پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا رکن ہلاک جبکہ اس کے ایک ساتھی کو فرار ہوتے ہوئے خیبر ایجنسی سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والا شدت پسند کالعدم تنظیم لشکراسلام کا کمانڈر تھا۔واضح رہے کہ ڈی ایس پی عابد الرحمان پر 2 ماہ قبل پشاور میں فرنٹیئر روڈ پر حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ اور ان کے ڈرائیور زخمی ہوئے تھے۔

نئے پاکستان کیلئے آنے والوں کی آباد خیمہ بستی ایک گاﺅں کی شکل اختیار کرگئی

اسلام آباد (اے این ایف نیوز) وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں پارلیمنٹ ہاﺅس اور ایوان صدر کے سامنے شاہراہ دستور پر انقلابیوں اور نئے پاکستان کیلئے آنے والوں کی آباد خیمہ بستی ایک گاﺅں کی شکل اختیار کرگئی ہے ،سرکاری کھمبوں سے بجلی کے کنکشن لئے گئے ہیں اور زیر زمین سرکاری پائپ کو کھول کر پانی لیا جارہا ہے۔ وفاقی دارلحکومت کے حساس علاقے میں رفع حاجت کیلئے کھلے عام گرین ایریا استعمال کیا جارہاہے ، ریڈی میڈ کپڑوں اور جوتوں کی فروخت کیلئے سٹال کھل گئے ہیں، فروٹ کی ریڑھیاں، بھٹے، چنے فروش اور قلفی والے موجود ہیں۔ میلے کے سے سماں میں سگریٹ، پان، چائے اور ایزی لوڈ سب کچھ دستیاب ہے ۔بات یہیں تک محدود نہیں بلکہ ’آزادی ‘ والوں کے لیے حجاموں نے ہیئر کٹنگ سیلون اور خواتین کے بناﺅ سنگھار کیلئے بیوٹی پارلر بھی کھل گئے ہیں ۔کیبنٹ ڈویژن کے سامنے اوپن باتھ اور سن باتھ کا بھی بندوبست ہے جبکہ شاہراہ دستور پر خواتین کے واشنگ کارنرز بھی بنے ہوئے ہیں۔ انقلاب ہوٹل بھی کھل گیا ہے جہاں سیاست پر گفتگو کی کوئی پابندی نہیں، خیمہ بستی میں فائر پروف اور واٹر پروف ٹینٹ بھی آگئے ہیں ان میں بعض ٹینٹ چین اور یورپی ممالک سے ملنے والی امدادی سامان کا حصہ بتائے جاتے ہیں خیمہ بستی میں نہ صرف طبی کیمپ موجود ہیں بلکہ ہڈی جوڑ کے معالج بھی پہنچ گئے ہیں نوجوانوں نے شاہراہ دستور کو کرکٹ گراﺅنڈ بنادیا ہے جبکہ ادھیڑ عمر لوگ تاش اور لڈو کھیل کر یا مطالعہ میں مصروف رہ کر وقت گزارتے ہیں۔ خیمہ بستی میں پیدل آنے والوں کو جامہ تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ گاڑیوں میں آنے والوں کی تلاشی یا چیکنگ کا کوئی انتظام نظر نہیں آتا خیمہ بستی میں ایک موٹر مکینک نے بھی اپنے روزگار کا انتظام کرلیا ہے جہاں موٹرسائیکل کی مرمت کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

شہر کو بچانے کے ہیڈ محمد والا بند میں 100فٹ چوڑا شگاف ڈال دیا گیا

 ملتان(اے این ایف نیوز )دریائے چناب کا چار لاکھ 50 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا ملتان سے گزر رہا ہے اور شہر کو بچانے کے ہیڈ محمد والا بند میں 100فٹ چوڑا شگاف ڈال دیا گیا ہے ،دوسری جانب پاک فوج اور بحریہ کے جوان امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دریائے چناب سے چار لاکھ 50 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا ملتان کی حدود سے گزر رہا ہے جبکہ سیلابی پانی سکندری نالے تک پہنچ گیا ہے، سیلابی پانی کی وجہ سے بستی ممروٹ ،بستی سیال ،قاسم بیلہ ، محمد پور گھوٹا اور نواب پور کی مزید بستیاں زیر آب آگئی ہیں جس سے متاثرین کی بڑی تعداد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہے جنہیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ملتان شہر کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا بند پر بارودی مواد نصب کر کے اس میں 100فٹ چوڑا شگاف ڈال دیا گیا ہے تاہم تاحال شیر شاہ بند توڑنے کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تین لاکھ سے زائد کیوسک کا مزید سیلابی ریلا آئندہ بارہ گھنٹوں میں شیر شاہ اور ہیڈ محمد والا بند سے ٹکرائے گا۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عابد پر ویز شہر کی نگرانی کرہے ہیں اور پاک فوج کی ٹیمیں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں ۔ علاوہ ازیں پاکستان نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحریہ کی امدادی کشتیا ں، غوطہ خور اور ہیلی کاپٹر بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں ،بحریہ کی طبی امدادی ٹیموں نے متاثرین کو علاج معالجے کی مدد بھی فراہم کی ،پاک بحریہ کی ٹیمیں جھنگ اور چنیوٹ میں مصروف عمل ہیں ۔

ہیوی ٹریفک اور ریڑھیوں پرر یفلیکڑز کی تنصیب کی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

فیصل آباد ( اے این ایف نیوز)چیف ٹریفک آفیسر محمد معصوم کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں ہیوی ٹریفک اور ریڑھیوں پرر یفلیکڑز کی تنصیب کی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیاہے۔ نئی حکمت عملی کے مطابق تمام ٹریفک سکیڑز اور مین روڈز پر ناکہ جات لگا کر ریفلیکڑزچسپاں اور نصب کیے جائیں گے۔اس حوالے سے ایجوکیشن یونٹ کے علاوہ خصوصی اضافی اسکواڈز بھی قائم کیے جارہے ہیں جو اس ٹاسک کی تکمیل کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ ناکہ جات سرگودھا روڈ ، جڑانوالہ روڈ، سمندری روڈ،کینال روڈاور جھنگ روڈ پردن کے اوقات میں ریڑھیوں جبکہ رات کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے لیے لگائے جائیں گے۔ اس مہم کے آغاز سے توقع کی جارہی ہے کہ سڑکوں پر حادثات میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکے گی۔ سی ٹی او کے احکامات پر اس حوالے سے تمام ریفلیکٹرز اسکواڈ کو ٹریفک ہیڈکواٹر سے خصوصی پرفامہ جات بھی فراہم کیے جارہے ہیں جن پر تما م کوائف متعلق ریڑھیاں اور ہیوی ٹریفک درج کیے جائیں گے جس پر چیف ٹریفک آفیسر کی خصوصی ٹیم تصدیق کرئے گی۔ شہریوں سے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے استدعا کی جاتی ہے کہ ریفلیکٹرز کی از خود بھی اپنی گاڑیوں پر تنصیب کریں تاکہ سڑکوں پر باالخصوص رات کے اوقات میں سفر کو محفوظ بنایا جاسکے۔

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

فیصل آباد ( اے این ایف نیوز)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ایم ڈی فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ امجد علی اعوان کی خصوصی ہدایت پر ایڈمن مینجر اشتیاق احمد کی زیر نگرانی تازہ پانی کے 4 واٹر ٹینکرز، 6 ڈمپرز ، 1 ایکسویٹر، 1شاول اور 30ورکرز کو جھنگ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حصہ لینے کے لئے روانہ کیا گیا۔ ریسکیو اور امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے گذشتہ روز ایم۔ڈی امجد علی اعوان نے جھنگ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ایف ڈبلیو ایم سی کی جانب سے کئے جانے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے کئے جانے والے امدادی کاموں کی مدد سے اب تک سیلاب سے متاثرہ وعلاقوں میں موجود 000 4سے زائد افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے اور متاثرہ افراد کو ایف ڈبلیو ایم سی کے ٹینکرز کے ذریعے تازہ پانی کی فراہمی بھی جاری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گھنٹہ گھر چوک میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کی طرف سے لگائے گئے ریلیف کیمپ میں بڑھ چڑھ کر کھانے پینے کی اشیاء اور مالی عطیات جمع کروائے تاکہ وہ سیلا ب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی بروقت امداد کے لئے پہنچائی جا سکیں۔انہوں نے بتایا کہ کمپنی کی طرف سے جلد کھانے پینے کی اشیا ء اود یگر ضروری چیزیں متاثرہ علاقوں میں بھیجی جائیں گی اور ان کی بروقت ترسیل اور فراہمی کے لئے ایک ریپڈ ریسپانس ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جو اس حوالے سے تمام کاموں کا جائزہ لے کر تمام اشیاء کی بروقت فراہمی کو ممکن بنائے گی۔ ڈی ۔سی ۔او فیصل آباد نے بھی جھنگ میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے فیصل آباد ویسٹ مینجمٹ کمپنی کی طرف سے کئے جانے والے امدادی کاموں کا بھی جائزہ لیا ا ورسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے حوالے سے ایف ڈبلیو ایم سی کی ٹیم کی نمایاں کارکردگی کوسراہا۔ 

آزادی و انقلاب مارچ میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد


اسلام آباد(اے این ایف نیوز) وفاقی دارلحکومت میں آزادی و انقلاب مارچ میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، یہ پابندی دس روز کے لئے ہو گی جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے میڈیا کو بتایا کہ یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی ہے تاکہ دہشت گردی کے کسی بھی ممکنہ واقعہ سے بچا جا سکے جبکہ اس پابندی کا طلاق صحافیوں، بچوں، بوڑھوں اور عورتوں پر نہیں ہو گا۔

عمران خان کے مقابلے میں پارلیمنٹ ہی جیتے گی

اسلام آباد(اے این ایف نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا کہ ہم آئیں اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں اور عمران خان کے مقابلے میں پارلیمنٹ ہی جیتے گی، یہ دھرنے اٹھارہویں ترمیم کے خاتمے کے خلاف سازش ہیں، یہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ اگر اگر آئین ختم ہو گیا تو وفاق باقی نہیں رہے گالہذاٰ حکومت دھرنے اٹھانے کے لئے ایکشن لے۔ ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ا لیکشن فراڈ ہے تو پھر پورے ملک میں دوبارہ کروائے جائیں، اس کے مقابلے میں عمران خان نے بڑا خطرناک راستہ اختیار کیا ہے، فوج کو ٹیک اوور کا کہنے والا آرمی کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔ اسفند یار نے دعویٰ کیا کہ کے پی کے میں گزشتہ ایک سال کے دوران ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی۔

آج ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ ملک مکا چل رہا ہے

اسلام آباد(اے این ایف نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ ملک مکا چل رہا ہے، یہاں ظلم کا نظام رائج ہے اور حکمران اس بات سے ڈرتے ہیں کہ اگر عوام کو ان کے حقوق کا پتہ چل گیا تو ان کی دوکانداری ختم ہو جائے گی۔ نیا پاکستان قائد اعظم کا پاکستان ہو گا جس میں قائد اعظم کی تعلیمات پر عمل کیا جائے گا۔ دھاندلی کا یہ جن سب واپس بوتل میں نہیں جانے والا، روزانہ نئے انکشافات کرتا رہوں گا۔،ہفتے کے روز ممبر قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل سے پردہ اٹھائیں گے۔آزادی مارچ کے دھرنے میں شرکاءسے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اس ملک میں طاقتور لوگ جب چاہیں آپ کے ساتھ ظلم کر سکتے ہیں، لاہور میں جن لوگوں کو گولیاں ماری گئیں ان کے خلاف ہی ایف آئی آر کٹوا دی گئی، یہاں مظاہرین پر گولیاں چلا دی گئیں اور لوگوں کو شہید کر دیا گیا، غریبوں کی ساری زندگی کچہری میں گزر جاتی ہے مگر انصاف نہیں ملتا، لیکن نواز شریف آج بھی وزیر اعظم بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہاں دھرنے پر آج انتیس دن ہو گئے ہیں، مذاکراتی ٹیمیں بتاتی ہیں کہ سب معاملات طے ہو گئے بس نواز شریف کے استعفے پر بات آگے نہیں بڑھ رہی تو میں مذاکراتی کمیٹیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ نواز شریف کے استعفے کے بغیر ہم یہاں سے واپس نہیں جانے والے، چاہیں یہاں کتنا ہی وقت کیوں نہ گزارنا پڑے۔میر ی نوا زشریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے بلکہ مجھے مسئلہ یہ ہے کہ ایک آمرانہ سوچ اس ملک میں حکومت کرر ہی ہے۔ انصاف کا اصول ہے کہ جس کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہوں وہ استعفیٰ دیتاہے مگر یہاں نواز شریف ایک مہینہ استعفیٰ دینے پر تیار نہیں ہیں۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ ہفتے کے روز ممبر قومی اسمبلی طاہر آصف کے قتل کی کہانی بے نقاب کروں گا، اس قتل میں لاہور سے دو ایم این ایز اور ایک پولیس آفیسر ملوث تھا۔ اس قتل کی وجہ اقلیتوں کے لئے آواز اٹھانا تھا۔ کپتان کا کہنا تھا کہ پہلی بار انگلینڈ میں گیا تو دیکھا کہ وہاں پاکستانیوں کے خلاف بہت ظلم ہوتا تھا، پھر آہستہ آہستہ وہاں پاکستانی اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہونا شروع ہوئے، اور آج برطانیہ میں پاکستانی پارلیمنٹ کے رکن بن چکے ہیں، ان کو اپنے حقوق کی آ گاہی آ چکی ہے،۔ آج ہماری راہ میں رکاوٹیں اس لئے ہیں کہ ان چوروں کو ڈر ہے کہ کہیں ان پاکستانیوں کو ان کے حقوق کا پتا چل گیا تو ان کی دوکانداری نہ ختم ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا جن اب نواز شریف کے استعفے کے بعد ہی واپس بوتل میں جائے گا، اور میں تب تک روزانہ یونہی انکشافات کرتا رہوں گا۔ این اے 118لاہور میں ایک لاکھ 17ہزار میں سے 68ہزار ووٹ کی تصدیق نہیں ہو سکی، لاہور میں این اے124 میں بشریٰ اعتزاز کے حلقے میں 264پولنگ بیگز چیک کئے گئے، جس میں سے صرف 106بیگ بند تھے، باقی بیگز کھلے تھے، 47بیگز میں ووٹ ہی نہیں تھے، اسی حلقے میں 37کاونٹر فائلز ہی نہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی صرف پنجاب میں ہی نہیں ہر جگہ کی گئی اور ابھی بھی جاری ہے، زبیر خان نے کراچی میں چندہ جمع کر کے این اے256 میں 84000ووٹ کا آڈٹ کروایا جس میں سے صرف 6ہزار ووٹ درست ثابت ہوا، لیکن ٹربیونل نے اس کا کیس ہی اٹھا کر پھینک دیا، اس کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے امید وار نے آڈٹ کروایا تو ری الیکشن کروا دیا گیا۔ یہ کیسا انصاف ہے؟تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ رانا ثناءاللہ نے تو کہہ بھی دیا کہ اگر چار حلقے کھو ل دیئے جاتے تو سارا الیکشن برباد ہو جاتا، ان کی بات صحیح ہے کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ انہوں نے کتنی زیادہ دھاندلی کی ہے، آج اسمبلیوں میں بھی مک مکا کیا جا رہا ہے، ایک کہتا ہے تم میری چوریاں نہ بتانا میں تمہاری چوری نہیں بتاتا، اور چوہدری نثار کہتے ہیں کہ ۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تحریک انصاف احتجاج کر کے کوئی قانون نہیں توڑ رہی۔ان کا کہنا تھا کہ تین سال پہلے بنائے گئے فلڈ کمیشن کے رپورٹ پر عمل کیا جاتا تو آج یہ سیلاب نہ آتااور نہ ہی شریف برادران کو آج سیلاب متاثرین کے ساتھ بوٹ پہن کر تصویریں بنوانے کی ضرورت پڑتی، لیکن انہوں نے سارا پیسہ تو میٹرو بس پراجیکٹس پر ضائع کر دیا جو اس ملک کی عوام کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ عمران خان نے کہا کہ قائد اعظم نے جو پاکستان بنایا تھا اس میں معاشی، معاشرتی اور طبقاتی انصاف تھا، مگر آج اس ملک میں تعلیم پر ہی دو نظام قائم کر دیئے گئے ہیں، نیا پاکستان قائد اعظم کا پاکستان ہو گا، جس میں مساوات ہو گی۔ قائداعظم نے سرکاری ملازمین کو کہا کہ آپ عوام کے ملازم ہیں، حکومت کے غلط حکم نہ مانیں، ہم بھی وہی نظام لائیں گے۔ اس پاکستان میں میرٹ کا قتل ہوتا ہے، اس وجہ سے ہمارے ذہین لوگ باہر چلے جاتے ہیں، نئے پاکستان میں میرٹ کا نظام رائج کریں گے۔ میری سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ اسلام آباد میں لگائے گئے کنٹینرز ہٹوائیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کے 29 ارکان پارلیمنٹ نے استعفوں کے باوجود ماہ ستمبر میں تنخواہیں اسمبلی سیکرٹریٹ سے وصول کرلی

لاہور (اے این ایف نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کے 29 ارکان پارلیمنٹ نے استعفوں کے باوجود ماہ ستمبر میں تنخواہیں اسمبلی سیکرٹریٹ سے وصول کرلی ہیں ایک اسمبلی رکن کی بمعہ الاﺅنس ماہوار تنخواہ 45 ہزار روپے بنتی ہے، تنخواہیں وصول کرنے والوں میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید بھی شامل ہیں اور اب تک مستعفی ہونے والے ارکان کو دی جانے والی مراعات بھی ان ارکان نے واپس نہیں کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جب تک ان مستعفی ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں پر سپیکر پنجاب اسمبلی ان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتے ہیں تب تک ان ارکان کو تمام تر رکن اسمبلی کی حیثیت سے مراعات حاصل رہیں گی مگر کوئی ارکان اسمبلی اپنی مرضی سے ان مراعات کو نہ لینا چاہے تو یہ اس کی اپنی مرضی ہے یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات 2013ءمیں مبینہ دھاندلی پر 14 اگست سے شروع ہونے والے لاہور سے اسلام آباد تک آزادی مارچ اور پھر اسلام آباد میں دھرنے اور وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کے سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں 30 ارکان اسمبلی میں سے 29 ارکان نے استعفے دے رکھے ہی ں مگر اب تک قائد حزب اختلاف سمیت ان تمام استعفے دینے والے ارکان پارلیمنٹ نے اب تک اسمبلی سے ملنے والی سہولیات واپس نہیں کی ہیں۔

چین ہر قسم کے مذہب اور عقیدے کا احترام کرتا ہے


ماسکو (اے این ایف نیوز) بدھ مت کے روحانی رہنما دلائی لامہ نے تبت کی چین سے آزادی تک تبت جانے سے انکار کردیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں دلائی لامہ کا کہنا تھا کہ ہم تقریباً 5 صدیوں سے یہاں پر آباد ہیں اور ہم صرف ایک فرد پر انحصار نہیں کرتے۔ ہم انتہائی تربیت یافتہ راہب اور علماءکرائم کے ساتھ ایک اچھا تنظیمی ڈھانچہ رکھتے ہیں۔ جلا وطن تبتی رہنما کا کہنا ہے کہ ہمارے موقف میں تبدیلی نہیں آئے گی۔ رائیٹر کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین ہر قسم کے مذہب اور عقیدے کا احترام کرتا ہے اور اسے مکمل آزادی حاصل ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت کو تبتی روحانی رہنما پر کچھ تحفظات ہیں جس کے مطابق ان کی خفیہ سرگرمیاں حکومتی رٹ کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔ جبکہ کچھ ماہرین دلائی لامہ کو تبت واپس آنے کی اجازت کا مشورہ بھی دیتے آئے ہیں۔

سرکاری ملازموں کی شرکت کا انکشاف ہونے پر وزیر اعظم نواز شریف نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا

اسلام آباد(اے این ایف نیوز) وفاقی دارلحکومت میں جاری آزادی اور انقلاب مارچ کے دھرنوں میں سرکاری ملازموں کی شرکت کا انکشاف ہونے پر وزیر اعظم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفتری اوقات میں سرکاری ملازمین انقلاب اور آزادی مارچ کے دھرنوں میں شرکت کرتے ہیں اور اس ضمن میں حکومت کو ویڈیوز پر مبنی ثبوت بھی مل گئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کی ہدایت پر تین رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے فوری کاروائی کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم اور نثار علی خان کی ملاقات میں کیا گیا۔

گو نواز گو‘ کے نعرے بلند

 حویلی(اے این ایف نیوز) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے آزاد کشمیر کےدورے کے دوران اس وقت ایک عجیب صورتحال پیدا ہو گئی جب سیلاب متاثرین سے ان کے خطاب کے دوران متاثرین کی جانب ’گو نواز گو‘ کے نعرے بلند کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق جب یہ نعرے لگائے گئے تو وزیر اعظم کچھ ساعتوں کے خطاب کرتے کرتے رک گئے تاہم ان کی جانب سے کو ئی جواب نہیں دیا گیا۔ اس موقع پر متاثرین کی جانب سے ’عمران خان‘ کا نام بھی سننے میں آیا۔ یاد رہے نواز شریف آج کل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہیں اور اس سلسلے میں آج وہ آزاد کشمیر کے علاقے حویلی میں پہنچے تھے جہاں انہوں نے متاثرین سے خطاب کے بعد امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔

Top