پاکستان

علاقائی نیوز

بین الاقوامی

کالم

سپورٹس

دسمبر میں ریلیز ہونے والی کم از کم نصف درجن فلمیں ری شیڈول کردی گئی


ممبئی (اے این ایف نیوز) عامر خان کی فلم ، پی کے کی ریلیز کو دیکھتے ہوئے دیگر فلم میکر اپنی فلموں کی ریلیز 19 دسمبر کو کرنے کے بجائے آگے پیچھے کر رہے ہیں کیونکہ ان کو عامر خان کی فلم کی کامیابی کا خوف ہے۔ جس طرح سلمان خان کو یہ یقین ہے کہ عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس کی ہر فلم ہٹ، سپر ہٹ اور میگا ہٹ ہوتی ہے، اسی طرح عامر خان کے بارے میں یہ بات خیال کی جاتی ہے کہ ان کی فلم جب بھی دسمبر میں ریلیز ہوتی ہے سپر ، ڈوپر ہٹ ضرور ہوتی ہے۔ پچھلی بار وہ ، دھوم تھری لے کر آئے تھے ، جس نے کامیابی کے کتنے سارے ریکارڈ جیتے۔ عامر خان اب اپنی نئی فلم ، پی کے کے ساتھ 19 دسمبر کو آرہے ہیں اور اس فلم کے بھی چرچے ہیں۔ عجیب بات یہ بھی ہے کہ دوسرے فلم پروڈیوسرز پی کے کی ریلیز اور اس کی قبل از وقت ہی تابڑ توڑ کامیابی کی توقع رکھتے ہوئے اپنی اپنی فلموں کی ریلیز کی تاریخ بدل رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دسمبر میں ریلیز ہونے والی کم از کم نصف درجن فلمیں ری شیڈول کردی گئی ہیں۔

اوک لینڈ کا ملز کالج امریکہ کا پہلا خواتین کالج بن گیا ہے جو خواجہ سرا امیدواروں کو بھی داخلہ دے گا

بوسٹن (اے این ایف نیوز)امریکہ میں صرف خواتین کے لیے قائم کیے گئے کالجوں نے خواجہ سرا امیدواروں کو بھی داخلہ دینے پر غور شروع کر دیا ہے اوراور کچھ نمایاں کالجوں نے پہلے اس بات کی اجازت د ے دی تھی۔اوک لینڈ کا ملز کالج امریکہ کا پہلا خواتین کالج بن گیا ہے جو خواجہ سرا امیدواروں کو بھی داخلہ دے گا ۔ ساﺅتھ پیڈلی کا ماﺅنٹ ہولیو ک کالج بھی اس اجازت پر غور کر رہا ہے جبکہ دیگر کئی کالجوں میں اس معاملہ پر پیش رفت جاری ہے ۔ خواجہ سراﺅں کے خواتین کے کالجوں میں داخلے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ اپنے آپ کو عورت کہتے ہیں تو انہیں عورت تسلیم کرنا چاہیے۔ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے بھی اس تبدیلی کا خیرمقدم کیا ہے۔

جی میل کے 50 لاکھ سے زائد صارفین کے یوزرنیم اور پاس ورڈ ہیک کرلئے گئے

  نیویارک (اے این ایف نیوز) دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل کے دنیا بھر میں اربوں صارفین ہیں اور اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو خبردار ہوجائیے اور فوری طور پر اپنا پاس ورڈ تبدیل کرلیجئے کیونکہ جی میل کے 50 لاکھ سے زائد صارفین کے یوزرنیم اور پاس ورڈ ہیک کرلئے گئے ہیں اور یہ انٹرنیٹ پر عام ہوچکے ہیں جنہیں کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔ ہیکروں نے یوزرنیم اور پاسورڈ پر مشتمل ایک پورا ڈیٹا بیس ہیک کرلیا ہے اور یہ تمام معلومات ایک روسی ویب سائٹ Bitcoin Security پر عام کردی گئی ہے۔ ہیک کئے گئے اکاﺅنٹس کی بھاری مقدار کا تعلق برطانیہ، روس اور سپین جیسے ممالک سے ہے لیکن ان میں دیگر ممالک کے اکاﺅنٹس بھی شامل ہیں، چوری شدہ معلومات کو استعمال کرتے ہوئے نہ صرف متاثرہ لوگوں کے ای میل اکاﺅنٹ کو کھولا جاسکتا ہے بلکہ دیگر گوگل سروسز اور موبال ادائیگی کی سروس میں بھیداخل ہوا جاسکتا ہے۔ گوگل کی ایک نمائندہ سوٹیلانا انور ووا کا کہنا ہے کہ یہ معلومات گوگل کے علاوہ کسی دوسری کمپنی کے سرور سے چوری ہوتی ہیں۔ تاہم انہوں نے فوری پاس ورڈ تبدیل کرنے اور لاگ ان کیلئے دو درجن پر مشتمل سکیورٹی سروس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔



Top