پاکستان

علاقائی نیوز

بین الاقوامی

کالم

سپورٹس

دسمبر میں ریلیز ہونے والی کم از کم نصف درجن فلمیں ری شیڈول کردی گئی


ممبئی (اے این ایف نیوز) عامر خان کی فلم ، پی کے کی ریلیز کو دیکھتے ہوئے دیگر فلم میکر اپنی فلموں کی ریلیز 19 دسمبر کو کرنے کے بجائے آگے پیچھے کر رہے ہیں کیونکہ ان کو عامر خان کی فلم کی کامیابی کا خوف ہے۔ جس طرح سلمان خان کو یہ یقین ہے کہ عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس کی ہر فلم ہٹ، سپر ہٹ اور میگا ہٹ ہوتی ہے، اسی طرح عامر خان کے بارے میں یہ بات خیال کی جاتی ہے کہ ان کی فلم جب بھی دسمبر میں ریلیز ہوتی ہے سپر ، ڈوپر ہٹ ضرور ہوتی ہے۔ پچھلی بار وہ ، دھوم تھری لے کر آئے تھے ، جس نے کامیابی کے کتنے سارے ریکارڈ جیتے۔ عامر خان اب اپنی نئی فلم ، پی کے کے ساتھ 19 دسمبر کو آرہے ہیں اور اس فلم کے بھی چرچے ہیں۔ عجیب بات یہ بھی ہے کہ دوسرے فلم پروڈیوسرز پی کے کی ریلیز اور اس کی قبل از وقت ہی تابڑ توڑ کامیابی کی توقع رکھتے ہوئے اپنی اپنی فلموں کی ریلیز کی تاریخ بدل رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دسمبر میں ریلیز ہونے والی کم از کم نصف درجن فلمیں ری شیڈول کردی گئی ہیں۔

بالی وڈ حسینہ پریانکا چوپڑا کی نئی فلم’میری کوم‘ منظر عام پر آتے ہی دھوم مچادی


نیو دہلی(اے این ایف نیوز) بالی وڈ حسینہ پریانکا چوپڑا کی نئی فلم’میری کوم‘ منظر عام پر آتے ہی دھوم مچادی ہے اور یہ باکسر گرل ناظرین سے لے کر شوبز تجزیہ کاروں تک ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔صرف دنوں میں اس فلم نے 17کرورڑ روپے سے زائد کما لئے ہیں اور ابھی اس کے کامیاب سفر کا آغاز ہو رہا ہے ۔پریانکا نے اس فلم میں ایک باکسنگ چمپئن کا کردار بہت خوبصورتی اور کامیابی سے ادا کیا ہے اور اس کا طاقتور، پھرتیلااور جاندار انداز سب کو بھا گیا ہے۔یہ فلم غریب گھر سے تعلق رکھنے والی لڑکی میری کوم کی زندگی پر بنائی گئی ہے اور اسے درمیانی بجٹ کی کامیاب فلم قرار دیا جارہا ہے۔ میری کوم نے نو عمر میں ہی باکسنگ کھیلنا شروع کر دی اور والد کی شدید مخالفت کے باوجود اپنی محنت جاری رکھی۔ اس نے تمام رکاوٹوں کو شکست دے کے پانچ دفعہ باکسنگ چمپئن کا اعزاز حاصل کیا ۔ریاست منی پور کی اس لڑکی کی شہرت کی بلندیوں تک کے سفر کو پریانکا نے انتہائی کامیابی سے پیش کیا ہے اور ہر کوئی اس کی تعریف و توصیف کر رہا ہے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وہ قومی ایوارڈ کی مستحق ہے۔ فلم کے ہدایت کار امنگ کمار اور شریک پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی ہیں۔

اداکارہ میرا نے عمران خان کو شادی کی پیشکش کردی


دبئی(اے این ایف نیوز ) اداکارہ میرا نے عمران خان کو شادی کی پیشکش کردی،ان کا کہنا ہے کہ وہ نئے پاکستان میں کپتان کو ملک کا وزیراعظم دیکھنے کی خواہش ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران لالی ووڈ اداکارہ نے نہ صرف عمران خان سے شادی کی ایڈوانس حامی بھری بلکہ عمران کو شادی کی شیروانی کے لئے ڈیزائنر بھی تجویز کرڈالا۔میرا نے نئے پاکستان میں عمران خان کو نیا وزیراعظم دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کر دیا ۔

اداکار شاہ رخ خان کو اب بھارت کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی شامل


ممبئی(اے این ایف نیوز) بالی ووڈ کنگ اداکار شاہ رخ خان کو اب بھارت کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ عالمی سطح پر امیر ترین شخصیات کی فہرست میں دوسری جگہ پانے کے بعد اب شاہ رخ خان نے بھارت میں بھی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔ایک سروے کے مطابق شاہ رخ خان کے پاس نیٹ رقم 3 ہزار 6 سو 60 کروڑ موجود ہے۔
سروے کے مطابق بھارت کے مکیش امبانی اس فہرست میں بدستور سرفہرست ہیں اور اب اس فہرست میں اداکار شاہ رخ خان کا شامل ہونا واقعی ایک بڑی کامیابی ہے۔ دوسری طرف کنگ خان کی نئی فلم ’’ہیپی نیو ایئر ‘‘ بھی رواں برس دیوالی کے موقع پر ریلیز کے لیے تیار ہے جس سے بھی انھیں بڑا ریونیو ملنے کی توقع ہے۔

Top