اسلام آباد(اے این ایف نیوز)نواز شریف نے بھارتی ہم منصب کے نام لکھے گئے خط میں کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں بھارتی وزیر اعظم کا اظہار یکجہتی کرنا قابل تعریف ہے۔ گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نے پاکستانی ہم منصب کے نام خط میں کہا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب ہونے والا جانی اور مالی نقصان برابر ہےاور میرا دل متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔ مودی کا کہنا تھا کہ مصیبت اور غم کی اس گھڑی میں میں حکومت پاکستان کو امدادی کارروائیوں میں مدد کی پیشکش کرتا ہوں اور جب آپ کہیں گے ہمارے وسائل آپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ حالیہ سیلاب نے آزاد اور مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جس میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اورہزاروں گھرمنہدم ہوچکے ہیں جب کہ ہزاروں ایکڑ رقبے پرپھیلی کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔
پاکستان
علاقائی نیوز
بین الاقوامی
کالم
سپورٹس
Home
پاکستان
بھارتی وزیر اعطم نریندرا مودی کی پاکستان کو امداد کی پیشکش کے جواب میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ کا خط
Tagged with: پاکستان
About Asian News Feed
This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
- Popular Post
- Video
- Category

No comments: