فیصل آباد ( اے این ایف نیوز)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ایم ڈی فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ امجد علی اعوان کی خصوصی ہدایت پر ایڈمن مینجر اشتیاق احمد کی زیر نگرانی تازہ پانی کے 4 واٹر ٹینکرز، 6 ڈمپرز ، 1 ایکسویٹر، 1شاول اور 30ورکرز کو جھنگ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حصہ لینے کے لئے روانہ کیا گیا۔ ریسکیو اور امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے گذشتہ روز ایم۔ڈی امجد علی اعوان نے جھنگ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ایف ڈبلیو ایم سی کی جانب سے کئے جانے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے کئے جانے والے امدادی کاموں کی مدد سے اب تک سیلاب سے متاثرہ وعلاقوں میں موجود 000 4سے زائد افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے اور متاثرہ افراد کو ایف ڈبلیو ایم سی کے ٹینکرز کے ذریعے تازہ پانی کی فراہمی بھی جاری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گھنٹہ گھر چوک میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کی طرف سے لگائے گئے ریلیف کیمپ میں بڑھ چڑھ کر کھانے پینے کی اشیاء اور مالی عطیات جمع کروائے تاکہ وہ سیلا ب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی بروقت امداد کے لئے پہنچائی جا سکیں۔انہوں نے بتایا کہ کمپنی کی طرف سے جلد کھانے پینے کی اشیا ء اود یگر ضروری چیزیں متاثرہ علاقوں میں بھیجی جائیں گی اور ان کی بروقت ترسیل اور فراہمی کے لئے ایک ریپڈ ریسپانس ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جو اس حوالے سے تمام کاموں کا جائزہ لے کر تمام اشیاء کی بروقت فراہمی کو ممکن بنائے گی۔ ڈی ۔سی ۔او فیصل آباد نے بھی جھنگ میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے فیصل آباد ویسٹ مینجمٹ کمپنی کی طرف سے کئے جانے والے امدادی کاموں کا بھی جائزہ لیا ا ورسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے حوالے سے ایف ڈبلیو ایم سی کی ٹیم کی نمایاں کارکردگی کوسراہا۔
پاکستان
علاقائی نیوز
بین الاقوامی
کالم
سپورٹس
Tagged with: علاقائی نیوز
About Asian News Feed
This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
- Popular Post
- Video
- Category
Pel�culas populares
-
ہر ی پور (اے این ایف نیوز) سرکاری نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا سرکاری سکول استاد گرفتار اینٹی کرپشن پولیس نے زیر دفعہ419/420کے تحت...
-
بیروت (اے این ایف نیوز) کہتے ہیں کہ دشمن کا دشمن دوست ہوتا ہے یہ مثال اور کسی پر ٹھیک بیٹھے یا نہ بیٹھے لیکن سعودی عرب اور ایران پر با...
-
کراچی(اے این ایف نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت بحران سے نکلنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے لیکن حالات مایوسی...
-
سرگودہا(اے این ایف نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کاروائی کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کی ییلو ٹیکسی سکیم میں جعلی لائسنسوں پر گاڑیاں ل...
-
کراچی(اے این ایف نیوز) پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول ڈاکیارڈ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیاگیا جب کہ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے ...
-
اسلام آباد(اے این ایف نیوز)نواز شریف نے بھارتی ہم منصب کے نام لکھے گئے خط میں کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں بھارتی وزیر اعظم کا اظہار یک...
-
ہر ی پور (اے این ایف نیوز) پشا ور ہا ئیکو رٹ نے جو ڈیشل مجسٹر یٹ را شد را ؤ ف سوا تی کو گر یڈ انیس میں سنئیر سو ل جج کے عہد ے پر تر قی د...
-
سرگودھا(اے این ایف نیوز) یوم دفاع کے موقع پر پرائیویٹ سکولزوکالجزایسوسی ایشن سرگودہاکے زیراہتمام سپورٹس سٹیڈیم میں ملی یکجہتی ک...
-
لاہور(اے این ایف نیوز )وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ستمبر 1965ءکی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا درخشاں باب ہے۔ یوم دفاع...
-
فیصل آباد( اے این ایف نیوز)صوبائی وزیر خزانہ،ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو درپیش ہمہ نوعیت کے چیلنج...

No comments: