سرگودھا(اے این ایف نیوز) یوم دفاع کے موقع پر پرائیویٹ سکولزوکالجزایسوسی ایشن سرگودہاکے زیراہتمام سپورٹس سٹیڈیم میں ملی یکجہتی کاایک پر وگرام’’ہم سے ہے پاکستان‘‘کاانعقادہوا۔مہمان خصوصی ڈی سی اوسرگودہاثاقب منان،ایم پی اے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں،ایم پی اے ڈاکٹرنادیہ عزیز،اسسٹنٹ کمشنرعبداللہ خرم نیازی، چوہدری عبدالرشیداورمیاں طارق یعقوب تھے۔یہ پروگرام انتہائی خوبصورت تھاجس میں پرائیویٹ سکولز/کالجز کے بچوں اوروالدین نے ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کرکے اسے تاریخی اورمثالی بنادیا۔ڈی سی اونے پروگرام میں شرکت کی اورپروگرام دیکھ کرانتہائی مسّرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایسے پروگرام بچوں اورشہریوں کی زندگی میں ناقابل فراموش حیثیت اختیارکرجاتے ہیں جس سے بچوں میںیوم آزادی اوردفاع پاکستان کی اہمیت اجاگرہوگی اوروہ مستقبل میں ملک کے دفاع ،بقاء وسلامتی اورترقی کیلئے اپناغیرمعمولی کرداراداکریں گے۔اس موقع پرایم پی اے ڈاکٹرنادیہ عزیزاورعبدالرزاق ڈھلوں نے اپنے خطاب میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اشتراک سے اس پر وگرام کو سرگودہا کی تعلیمی دنیا کی تاریخ میں بے مثال قرار دیتے ہو ئے کہا کہ ایسی مثبت سرگرمیا ں نئی نسل کی ذہنی صلا حیتوں کی نشوو نما اور ان کی وطن سے محبت اور پیار میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے پر ائیو یٹ سکو لز و کا لجز ایسو سی ایشن کی اس کا وش کو انتہا ئی مثبت اور دلکش قرار دیتے ہو ئے انہیں ہد یہ تبرک پیش کیا ۔انہو ں نے کہا کہ پر ائیو یٹ تعلیمی ادرے کو الٹی ایجو کیشن کے فروغ میں غیر معمو لی خدما ت سر انجا م دے رہے ہیں۔ مہما نا ن گر امی نے بچوں کی طرف سے پیش کئے گئے رنگا رنگ پر وگراموں ، قومی ترانے، ٹیبلو ، اوچھل کو د ، مینا بازار، بھو ت بنگلہ ، ڈریس شو میں گہری دلچسپی اور بچوں کو انکی پر فارمنس پر دل کھو ل کر داد دی۔ اس موقع پر کھا نے پینے کی اشیاء کے سٹال بھی لگائے گئے۔ پر ائیو یٹ سکو ل و کا لج ایسوسی ایشن کے صدر رضوان اللہ ثنا ئی ، سینئر نا ئب صدر میاں اظہار الحق، نا ئب صدر لیا قت علی وڑائچ اور جنر ل سیکرٹری مظہر علی خان نے مہما نوں کا شکر یہ ادا کیا ۔ ایسو سی ایشن کے زیر اہتما م شہر ی اور بچے اس پروگرام کو ہمیشہ یا د رکھیں گے۔
پاکستان
علاقائی نیوز
بین الاقوامی
کالم
سپورٹس
Tagged with: علاقائی نیوز
About Asian News Feed
This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
- Popular Post
- Video
- Category
Pel�culas populares
-
ہر ی پور (اے این ایف نیوز) سرکاری نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا سرکاری سکول استاد گرفتار اینٹی کرپشن پولیس نے زیر دفعہ419/420کے تحت...
-
سلام آباد(اے این ایف نیوز)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مخدوم جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ملتان سے ضمنی الیکشن لڑنے کی پیشکش کر دی...
-
دبئی(اے این ایف نیوز ) اداکارہ میرا نے عمران خان کو شادی کی پیشکش کردی،ان کا کہنا ہے کہ وہ نئے پاکستان میں کپتان کو ملک کا وزیراعظم دی...
-
جھنگ(اے این ایف نیوز)حالیہ سیلابی صورتحال جھنگ کی تاریخ کے حوالہ سے ایک بدترین قدرتی آفت کا شکار ہوا تاہم ضلعی حکومت کی پیشگی اور بروقت ...
-
اسلام آباد(اے این ایف نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ ملک مکا چل رہا ہے، یہاں ظل...
-
لاہور(اے این ایف نیوز ) ہائیکورٹ نے وزیرِاعظم نواز شریف کے خلاف دائر نااہلی کی اپیل مسترد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں وزیراعظم...
-
تحریر : محمد طارق نعمان گڑنگی آج میں نے کمپیوٹرآن کیافیس بک آئی ڈی کھولی اور ایک ویڈیوپہ نظر پڑی جوکہ دھرنے سے قائدتحریک انصاف عمران...
-
سرگودھا(اے این ایف نیوز) پنجا ب حکو مت کی ہدایت پر سیکرٹری ڈی آرٹی اے ملک آصف اقبال نے جنر ل بس سٹینڈ سرگودہا پر ممکنہ ڈینگی کے پھیلاو ک...
-
اسلام آباد(اے این ایف نیوز) وفاقی دارلحکومت میں جاری آزادی اور انقلاب مارچ کے دھرنوں میں سرکاری ملازموں کی شرکت کا انکشاف ہونے پر وزیر ا...
-
وہاڑی(اے این ایف نیوز) پاکستان تحریک انصاف وہاڑی کے ضلعی صدر طاہر انور واہلہ ودیگر کارکنان کی اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف...

No comments: