اسلام آباد (اے این ایف نیوز) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ طاہرہ آصف اور ہینڈری مسیح قتل کیس کے پیچھے دو بڑے ایم این ایز اور ایک پولیس افسر تھا،دھرنا ختم ہو گیا تو میری تو شام ہی نہیں گزرے گی۔وفاقی دارلحکومت میں دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کارکنوں کا جنون دیکھ کر میری عمر 20 سال کم ہو گئی، لوگوں کی اکثریت نے ایس ایم ایس کرکے کہا کہ استعفے کے بغیر نہیں جانا لہذا جتنے مرضی مذاکرات کر لیں ہم استعفے کے بغیر جانے والے نہیں ہیں ، 30 دن دھرنا زندہ قوم ہی دے سکتی ہے۔ نواز شریف صبر کریں ابھی استعفیٰ نہ دیں ہمیں دھرنے کو لمبا کرنے دیں، اربوں کی چوری کرنےوالوں کو ڈاکو نہ کہوں تو کیا کہوں؟، لوگ کھڑے ہوںتو حقوق ملتے ہیں۔ قائداعظم کا پاکستان بنانے کےلئے سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چار حلقے کھل گئے تو دھاندلی کی گیم کھل جائیگی، نواز شریف ایک ماہ کیلئے کرسی نہیں چھوڑ سکتے، پنجاب میں نواز شریف، سندھ میں پیپلز پارٹی اور کراچی میں ایم کیو ایم نے دھاندلی کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دوستوں، رشتہ داروں کو پوزیشن نہیں دی جائیں گی، چاہتا تو میانوالی میں اپنے رشتہ دار کو ٹکٹ دیتا۔ انہوں نے طاہرہ آصف اور ہینڈری مسیح قتل کیس کے ملزمان کے بارے میں انکشاف کیا کہ ان دونوں کے قتل کے پیچھے دو بڑے ممبر قومی اسمبلی اور ایک پولیس افسر تھا، دونوں سیاستدان لاہور سے تعلق رکھتے تھے۔ ہینڈری مسیح کوئلے کی کانوں اور طاہرہ آصف کچی بستیوں پر آواز اٹھا رہے تھے۔ ہفتے کو ان کے قاتلوں کے نام بتاﺅں گا۔
پاکستان
علاقائی نیوز
بین الاقوامی
کالم
سپورٹس
Tagged with: پاکستان
About Asian News Feed
This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
- Popular Post
- Video
- Category
Pel�culas populares
-
ہر ی پور (اے این ایف نیوز) سرکاری نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا سرکاری سکول استاد گرفتار اینٹی کرپشن پولیس نے زیر دفعہ419/420کے تحت...
-
جھنگ(اے این ایف نیوز)حالیہ سیلابی صورتحال جھنگ کی تاریخ کے حوالہ سے ایک بدترین قدرتی آفت کا شکار ہوا تاہم ضلعی حکومت کی پیشگی اور بروقت ...
-
وہاڑی(اے این ایف نیوز) پاکستان تحریک انصاف وہاڑی کے ضلعی صدر طاہر انور واہلہ ودیگر کارکنان کی اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف...
-
اسلام آباد(اے این ایف نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ ملک مکا چل رہا ہے، یہاں ظل...
-
لاہور(اے این ایف نیوز ) ہائیکورٹ نے وزیرِاعظم نواز شریف کے خلاف دائر نااہلی کی اپیل مسترد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں وزیراعظم...
-
ہر ی پور (اے این ایف نیوز) پشا ور ہا ئیکو رٹ نے جو ڈیشل مجسٹر یٹ را شد را ؤ ف سوا تی کو گر یڈ انیس میں سنئیر سو ل جج کے عہد ے پر تر قی د...
-
سرگودھا(اے این ایف نیوز) پنجا ب حکو مت کی ہدایت پر سیکرٹری ڈی آرٹی اے ملک آصف اقبال نے جنر ل بس سٹینڈ سرگودہا پر ممکنہ ڈینگی کے پھیلاو ک...
-
ممبئی (اے این ایف نیوز) عامر خان کی فلم ، پی کے کی ریلیز کو دیکھتے ہوئے دیگر فلم میکر اپنی فلموں کی ریلیز 19 دسمبر کو کرنے کے بجائے آ...
-
سلام آباد(اے این ایف نیوز)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مخدوم جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ملتان سے ضمنی الیکشن لڑنے کی پیشکش کر دی...
-
فیصل آباد( اے این ایف نیوز)سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نسیم صادق کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر مویشیوں کے علاج معالجہ کے لئے محکمہ لائیوسٹاک...
No comments: