نیو دہلی(اے این ایف نیوز) بالی وڈ حسینہ پریانکا چوپڑا کی نئی فلم’میری کوم‘ منظر عام پر آتے ہی دھوم مچادی ہے اور یہ باکسر گرل ناظرین سے لے کر شوبز تجزیہ کاروں تک ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔صرف دنوں میں اس فلم نے 17کرورڑ روپے سے زائد کما لئے ہیں اور ابھی اس کے کامیاب سفر کا آغاز ہو رہا ہے ۔پریانکا نے اس فلم میں ایک باکسنگ چمپئن کا کردار بہت خوبصورتی اور کامیابی سے ادا کیا ہے اور اس کا طاقتور، پھرتیلااور جاندار انداز سب کو بھا گیا ہے۔یہ فلم غریب گھر سے تعلق رکھنے والی لڑکی میری کوم کی زندگی پر بنائی گئی ہے اور اسے درمیانی بجٹ کی کامیاب فلم قرار دیا جارہا ہے۔ میری کوم نے نو عمر میں ہی باکسنگ کھیلنا شروع کر دی اور والد کی شدید مخالفت کے باوجود اپنی محنت جاری رکھی۔ اس نے تمام رکاوٹوں کو شکست دے کے پانچ دفعہ باکسنگ چمپئن کا اعزاز حاصل کیا ۔ریاست منی پور کی اس لڑکی کی شہرت کی بلندیوں تک کے سفر کو پریانکا نے انتہائی کامیابی سے پیش کیا ہے اور ہر کوئی اس کی تعریف و توصیف کر رہا ہے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وہ قومی ایوارڈ کی مستحق ہے۔ فلم کے ہدایت کار امنگ کمار اور شریک پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی ہیں۔
پاکستان
علاقائی نیوز
بین الاقوامی
کالم
سپورٹس
Tagged with: شوبز
About Asian News Feed
This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
- Popular Post
- Video
- Category
Pel�culas populares
-
ہر ی پور (اے این ایف نیوز) سرکاری نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا سرکاری سکول استاد گرفتار اینٹی کرپشن پولیس نے زیر دفعہ419/420کے تحت...
-
جھنگ(اے این ایف نیوز)حالیہ سیلابی صورتحال جھنگ کی تاریخ کے حوالہ سے ایک بدترین قدرتی آفت کا شکار ہوا تاہم ضلعی حکومت کی پیشگی اور بروقت ...
-
اسلام آباد(اے این ایف نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ ملک مکا چل رہا ہے، یہاں ظل...
-
لاہور(اے این ایف نیوز ) ہائیکورٹ نے وزیرِاعظم نواز شریف کے خلاف دائر نااہلی کی اپیل مسترد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں وزیراعظم...
-
سرگودھا(اے این ایف نیوز) پنجا ب حکو مت کی ہدایت پر سیکرٹری ڈی آرٹی اے ملک آصف اقبال نے جنر ل بس سٹینڈ سرگودہا پر ممکنہ ڈینگی کے پھیلاو ک...
-
دبئی(اے این ایف نیوز ) اداکارہ میرا نے عمران خان کو شادی کی پیشکش کردی،ان کا کہنا ہے کہ وہ نئے پاکستان میں کپتان کو ملک کا وزیراعظم دی...
-
سلام آباد(اے این ایف نیوز)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مخدوم جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ملتان سے ضمنی الیکشن لڑنے کی پیشکش کر دی...
-
وہاڑی(اے این ایف نیوز) پاکستان تحریک انصاف وہاڑی کے ضلعی صدر طاہر انور واہلہ ودیگر کارکنان کی اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف...
-
ہارون آباد (اے این ایف نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونیوالی بچی کے والدین کو 16لاک...
-
تحریر : محمد طارق نعمان گڑنگی آج میں نے کمپیوٹرآن کیافیس بک آئی ڈی کھولی اور ایک ویڈیوپہ نظر پڑی جوکہ دھرنے سے قائدتحریک انصاف عمران...

No comments: