پاکستان

علاقائی نیوز

بین الاقوامی

کالم

سپورٹس

پابندی سے انہیں کوئی پریشانی نہیں ہے

لاہور (اے این ایف نیوز )آئی سی سی کی جانب سے مشکوک بالنگ ایکشن پر پابندی کے شکار سٹار پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ پابندی سے انہیں کوئی پریشانی نہیں ہے ، امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم میں واپس آئیں گے۔صوبائی دارلحکومت میں زرعی ترقیاتی بینک کے زونل دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ ان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا صرف انہیں ہی نہیں بلکہ پوری قوم کو بہت دکھ ہے لیکن انہیں اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے ، وہ بھر پور محنت کرکے ایک مرتبہ پھر واپس آئیں گے اور پہلے سے بہتر انداز میں کم بیک کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ثقلین مشتاق لییجنڈ باﺅلر ہیں ،وہ بھی انہی کی طرح آف سپنر تھے اور دوسرا کے موجد ہیں، ان کی کوچنگ کافی سودمند رہے گی، ملک میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان سے بھی اچھے باﺅلر موجود ہیں جو ملک کی نمائندگی کے اہل ہیں، انکی جگہ قومی ٹیم میں ایسا کھلاڑی شامل ہوگا جو ان سے بھی اچھی کارکردگی دکھائےگا۔
سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ انتہائی اہم ایونٹ ہے لیکن اس سے قبل ہم دنیا کی 3 بہترین ٹیموں سے سیریز کھیلیں گے جن کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس سے ہمیں فائدہ ہی ہوگا، آئندہ ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا جہاں کی پچیں اور موسم پاکستان سے مختلف ہے لیکن اس کے باوجود وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے باﺅلرز وہاں اچھی کارکردگی دکھائیں گے کیونکہ قومی کھلاڑی تو گزشتہ 5 برس سے ملک میں کوئی بین الاقوامی میچ ہی نہیں کھیل سکے ہیں ۔فیصل آباد میں اپنی کرکٹ اکیڈمی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح ملک کے نوجوانوں کو کھیلوں کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں کھیلوں کے میدان نہیں ہیں اور جن شہروں میں کھیلوں کے 50 میدان ہونے چاہئیں وہاں 2 یا 3 میدان ہی ہوتے ہیں جہاں وہ اپنے کھیل کو نکھار سکیں اور بین القوامی سطح پر اپنا اور اپنے ملک کا نام اونچا کرسکیں۔

سعید اجمل کوئی گیند بھی آئی سی سی کے قوانین کے مطابق نہیں کروا سکے

دبئی(اے این ایف نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پاکستانی کرکٹر سعید اجمل پر پابندی سے متعلق ۲۳ صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے دوران سعید اجمل سے ۸ اوورز کروائے گئے، جس میں ان کی جانب سے کروائے جانے والے ’دوسرے‘ سمیت ان کی تیز گیندوں کا جائزہ لیا گیا، اس دوران ان سے ’اوور دا وکٹ‘ اور ’آف دا وکٹ‘ گیندیں بھی کروائی گئیں، جس میں سے سعید اجمل کوئی گیند بھی آئی سی سی کے قوانین کے مطابق نہیں کروا سکے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کے بازو کا خم کونسل کی جانب سے اجازت کردہ زاویے سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔ ان کی کہنی کا خم ۴۰ ڈگری سے بھی زیادہ تک دیکھا گیا ہے ، جس کے بعد ان پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ یار دہے پاکستانی کرکٹر سعید اجمل پر ۹ ستمبر کو آئی سی سی کی جانب پابندی لگا دی گئی تھی۔

قومی اسکواش اسٹارماریہ طور پکئے نے پشاورمیں جدید ترین سہو لیات سے آراستہ اسپتال قائم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(اے این ایف نیوز) قومی اسکواش اسٹارماریہ طور پکئے نے پشاورمیں جدید ترین سہو لیات سے آراستہ اسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون اسکواش اسٹارماریہ طور نے پشاورمیں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے جدید ترین سہو لیات سے آراستہ اسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماریہ طور نے کہا کہ ہمارا علاقہ انتہائی پسماندہ  ہونے کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہے۔ فلاحی مرکز صحت کے لیے خیبر پختونخواہ کی حکومت نے 30 کنال جگہ فراہم کردی ہے۔

امریکہ کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار سیرینا ولیمز نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

 نیو یارک(اے این ایف نیوز) امریکہ کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار سیرینا ولیمز نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔نیویارک کے آرتھر ایش سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں میں سیرینا ولیمز نے ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے شکست دے کر چھٹی بار یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ کے دوران سیرینا ولیمز وزنیاکی پر چھائی رہیں ۔یہ سیرینا ولیمز کا چھٹا یو ایس اوپن جبکہ مجموعی طور پر ان کے کیریئر کا 18واں ٹائٹل ہے۔ فائنل جیتنے پر سیرینا ولیمز کو 4 ملین ڈالرز کی انعامی رقم بھی ملی ہے جو یو ایس اوپن کی تاریخ میں سب سے زیادہ دی جانے والی انعامی رقم ہے۔

جنوبی افریقیا نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے


ہرارے(اے این ایف نیوز) جنوبی افریقیا نے  فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر 3 ملکی کرکٹ 
ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ہرارے میں کھیلےگئے  میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ،جنوبی افریقن  فاسٹ بولرز نے یہ فیصلہ درست ثابت کردکھایا اور میدان میں کینگروز بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور وہ ایک کے بعد اپنی وکٹیں گنواتے رہیں، ایک وقت پر آسٹریلیا کے 8 بلے باز صرف 144 پر پویلین لوٹ گئے تھے اور یوں لگتا تھا کہ کینگروز 200 کا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں گے تاہم فنچ کے 54 ،فالکنر کے 39 اور اسٹارک کے 29 رنز کی بدولت آسٹریلیا کا اسکور 217 تک پہنچ گیا، ڈیل اسٹین نے  35 رنز دے کر 4 شکار کئے جبکہ مورکل اوسر پارنل نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقا کا آغاز بھی کچھ اچھا نہ تھا اور اس کی  پہلی وکٹ صرف 14 رنز پر گر گئی لیکن اس کے بعد ہاشم آملہ اور ڈیو پلیسس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی کی راہ ہموار کردی۔ ڈیو پلیسس 96 اور ہاشم آملہ نے 51 رنز بنائے، رہی سہی کسر ڈیویلئرز نے تیزرفتار 57 رنز بنا کر پوری کردی، ڈیل اسٹین کو ان کی شاندار بولنگ کے باعث میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ٹورنامنٹ کی تیسری ٹیم زمبابوے تھی جو فائنل میں تو جگہ نہ بنا سکی تاہم اس نے لیگ میچ کے دوران 31 سال بعد آسٹریلیا کوشکست دے کر اپنی موجودگی کا احساس ضرور دلایا۔

انگلینڈ نے بھارت کو 5 میچز پر مشتمل سیریز میں شکست دے دی


انگلینڈ(اے این ایف نیوز) انگلینڈ نے بھارت کو 5 میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں 41 رنز سے
شکست دے دی جبکہ مہمان بھارت نے سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔ انگلینڈ کے شہر لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلش ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں جوئے روٹس کی سنچری کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے،انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹس 113، جوز بٹلر 49، کپتان السٹرل کوک 46 اور بین اسٹوکس 33 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔سیریز میں مضبوط بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والی بھارتی بیٹنگ لائن آخری میچ میں تسلسل برقرار نہ رکھ سکی اور ہدف کے تعاقب میں پہلے ہی اوور میں انجکایا ریہانے بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کا مجموعی اسکور 25 رنز ہوا تو ویرات کوہلی بھی 13 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، اسی طرح شیکر دھاون31،ایماتی ردویو 53، سریش رائنا 18 اور کپتان دھونی 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش بولنگ لائن کے سامنے روندرا جدیجا نے مزاحمت کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ بھی 87 رنز بنا کر ٹیم کو فتح نہ دلا سکے اور پوری بھارتی ٹیم 253 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 3 جبکہ جیمز اینڈریسن، معین علی اور اسٹیون فن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، انگلینڈ کے جوئے روٹس کو میچ کا بہترین جبکہ سیریز میں شاندار پرفارمنس دینے والے بھارتی بلے باز سریش رائنا کو مین آف دی سیریز سے نوازا گیا۔

Top