پاکستان

علاقائی نیوز

بین الاقوامی

کالم

سپورٹس

سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی اورطبی کیمپ قائم کرناقابل تحسین ہے

لندن(اے این ایف نیوز )ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی اورطبی کیمپ قائم کرناقابل تحسین ہے اورسیلاب زدگان کی امدادمیں مصروف کارکنان تحریک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ لندن سے جاری ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ محنتی اورجفاکش کارکنان تحریک کافخراورنازہیں،امدادی سامان فراہم کرنے پرپنجاب کے مخیرحضرات اورعوام سے کا شکر گزار ہوں ۔

چین اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں،پاکستان کے دورے کا انتظار ہے


دوشنبہ (اے این ایف نیوز) چین کے صدر ژی ینگ پنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں، پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات اولین ترجیح ہے ۔تفصیلات کے مطابق مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے چینی سے صدر سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم نواز شریف کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن کے 14 ویں اجلاس کے دوران ہوئی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں،پاکستان کے دورے کا انتظار ہے اور اس کے ساتھ خوشگوار تعلقات اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے متعلقہ فریقین بات چیت سے اختلافات ختم کر سکتے ہیں جبکہ پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔

صدراوباما کو اپنے ہی ملک میں 4 گالف کلبز کے مالکوں نے اپنے گالف کورس میں داخل ہونے سے منع کردیا۔

واشنگٹن (اے این ایف نیوز) امریکی صدر باراک اوباما کو دنیا کا طاقتور ترین شخص سمجھا جاتا ہے لیکن اطلاعات ہیں کہ صدراوباما کو اپنے ہی ملک میں 4 گالف کلبز کے مالکوں نے اپنے گالف کورس میں داخل ہونے سے منع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں ستمبر کے پہلے پیر کو منائے جانے والے لیبرڈے کے موقع پر اوباما نے نیویارک شہر سے باہر تقریباً 4 گالف کلبز میں داخل ہونا چاہا لیکن منتظمین نے ان سے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ انہیں صدر مملکت کے گالف کورس میں موجودگی کی صورت میں سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر گالف کورس کو اپنے ممبران کیلئے بند کرنا ہوگا جو قابل قبول نہیں۔

چین ہر قسم کے مذہب اور عقیدے کا احترام کرتا ہے


ماسکو (اے این ایف نیوز) بدھ مت کے روحانی رہنما دلائی لامہ نے تبت کی چین سے آزادی تک تبت جانے سے انکار کردیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں دلائی لامہ کا کہنا تھا کہ ہم تقریباً 5 صدیوں سے یہاں پر آباد ہیں اور ہم صرف ایک فرد پر انحصار نہیں کرتے۔ ہم انتہائی تربیت یافتہ راہب اور علماءکرائم کے ساتھ ایک اچھا تنظیمی ڈھانچہ رکھتے ہیں۔ جلا وطن تبتی رہنما کا کہنا ہے کہ ہمارے موقف میں تبدیلی نہیں آئے گی۔ رائیٹر کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین ہر قسم کے مذہب اور عقیدے کا احترام کرتا ہے اور اسے مکمل آزادی حاصل ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت کو تبتی روحانی رہنما پر کچھ تحفظات ہیں جس کے مطابق ان کی خفیہ سرگرمیاں حکومتی رٹ کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔ جبکہ کچھ ماہرین دلائی لامہ کو تبت واپس آنے کی اجازت کا مشورہ بھی دیتے آئے ہیں۔

اوک لینڈ کا ملز کالج امریکہ کا پہلا خواتین کالج بن گیا ہے جو خواجہ سرا امیدواروں کو بھی داخلہ دے گا

بوسٹن (اے این ایف نیوز)امریکہ میں صرف خواتین کے لیے قائم کیے گئے کالجوں نے خواجہ سرا امیدواروں کو بھی داخلہ دینے پر غور شروع کر دیا ہے اوراور کچھ نمایاں کالجوں نے پہلے اس بات کی اجازت د ے دی تھی۔اوک لینڈ کا ملز کالج امریکہ کا پہلا خواتین کالج بن گیا ہے جو خواجہ سرا امیدواروں کو بھی داخلہ دے گا ۔ ساﺅتھ پیڈلی کا ماﺅنٹ ہولیو ک کالج بھی اس اجازت پر غور کر رہا ہے جبکہ دیگر کئی کالجوں میں اس معاملہ پر پیش رفت جاری ہے ۔ خواجہ سراﺅں کے خواتین کے کالجوں میں داخلے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ اپنے آپ کو عورت کہتے ہیں تو انہیں عورت تسلیم کرنا چاہیے۔ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے بھی اس تبدیلی کا خیرمقدم کیا ہے۔

جی میل کے 50 لاکھ سے زائد صارفین کے یوزرنیم اور پاس ورڈ ہیک کرلئے گئے

  نیویارک (اے این ایف نیوز) دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل کے دنیا بھر میں اربوں صارفین ہیں اور اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو خبردار ہوجائیے اور فوری طور پر اپنا پاس ورڈ تبدیل کرلیجئے کیونکہ جی میل کے 50 لاکھ سے زائد صارفین کے یوزرنیم اور پاس ورڈ ہیک کرلئے گئے ہیں اور یہ انٹرنیٹ پر عام ہوچکے ہیں جنہیں کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔ ہیکروں نے یوزرنیم اور پاسورڈ پر مشتمل ایک پورا ڈیٹا بیس ہیک کرلیا ہے اور یہ تمام معلومات ایک روسی ویب سائٹ Bitcoin Security پر عام کردی گئی ہے۔ ہیک کئے گئے اکاﺅنٹس کی بھاری مقدار کا تعلق برطانیہ، روس اور سپین جیسے ممالک سے ہے لیکن ان میں دیگر ممالک کے اکاﺅنٹس بھی شامل ہیں، چوری شدہ معلومات کو استعمال کرتے ہوئے نہ صرف متاثرہ لوگوں کے ای میل اکاﺅنٹ کو کھولا جاسکتا ہے بلکہ دیگر گوگل سروسز اور موبال ادائیگی کی سروس میں بھیداخل ہوا جاسکتا ہے۔ گوگل کی ایک نمائندہ سوٹیلانا انور ووا کا کہنا ہے کہ یہ معلومات گوگل کے علاوہ کسی دوسری کمپنی کے سرور سے چوری ہوتی ہیں۔ تاہم انہوں نے فوری پاس ورڈ تبدیل کرنے اور لاگ ان کیلئے دو درجن پر مشتمل سکیورٹی سروس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔


تمام ریاستوں کا ایک ساتھ رہنا برطانیہ کی مضبوطی کا باعث ہے

لندن(اے این ایف نیوز) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اسکاٹ لینڈ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تاج برطانیہ سے علیحدگی سے حوالے سے  آئندہ ہفتے ہونے والے ریفرنڈم کو مسترد کردیں۔
برطانوی وزیراعظم لندن میں ہونے والی ہفتہ وار پارلیمنٹری ڈیبیٹ منسوخ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے جہاں انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ 18 ستمبر کو تاج برطانیہ سے علیحدگی کے لئے ہونے والے ریفرنڈم کو مسترد کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاج برطانیہ سے علیحدگی کا فیصلہ اسکاٹ لینڈ کے عوام کو کرنا ہے تاہم وہ چاہیں گے کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام 300 سال سے قائم برطانوی رشتے میں بندھے رہیں۔وزیراعظم کیمرون اور اپوزیشن لیڈر ایڈ ملی بینڈ نے اسکاٹ لینڈ کے عوام کے نام اپنا مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بہت سے چیزیں برطانیہ کی تقسیم کا سبب بن سکتی ہیں لیکن تمام ریاستوں کا ایک ساتھ رہنا برطانیہ کی مضبوطی کا باعث ہے اور یہی برطانیہ کے حق میں ہے۔
واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام 18 ستمبر کو ریفرنڈم کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے جبکہ عوامی رائے عامہ کے مطابق 51 فیصد اسکاٹش علیحدہ ملک کے حق میں ہیں۔

نامی امریکی گروپ نے شیطان کا مندر بنانا شروع کر دیا

ڈیٹرائٹ(اے این ایف نیوز) ’شیطانی مندر‘ نامی امریکی گروپ نے شیطان کا مندر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے تعمیر کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ شیطانی گروپ کے بانی ڈوگ میسنر نے اخبار ’ڈیٹرائٹ میٹرو ٹائمز‘ کو بتایا کہ اس مندر کی تعمیر کے لئے ڈیٹرائٹ شہر کا انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ یہ شہر اختلاف رائے رکھنے والے فنکاروں کی اماجگاہ ہے۔مندر کی تعمیر کے تمام تر انتظامات 32سالہ خاتون جیکس بلیک مور کی زیر نگرانی ہونگے۔جیکس کا کہنا ہے کہ ڈیٹرائٹ میں تعمیر کیا جانے والا مندر ایسے 15مندروں میں سے پہلا ہو گا ۔ اس کی تعمیر کے لئے جگہ کے انتخاب کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور ایسی جگہ ڈھونڈی جارہی ہےجہاں شیطان کے چیلے مکمل آزادی کے ساتھ اپنے افعال سر انجام دے سکیں۔اس مندر میں شیطانی چیلے اپنی شادیوں اور جنازوں کی تقریبات منعقد کیا کریں گے۔یہاں خصوصاً ہم جنس پرستوں کی شادیوں کا انجام کیا جائے گا کیونکہ ان لوگوں کو دیگر شہروں میں قانونی اور سماجی مخالف کا سامنا ہے۔شیطانی مندر گروپ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مندر میں انسانوں یا جانوروں کی قربانی نہیں کریں گے۔

Top